مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 121
۱۲۱ وإِنِّي انا الرحمن ناصِرُ حِزْ بِهِ ترجمہ: اور میں ہی رحمن اپنی جماعت کی مدد کرنے والا اور جو شخص میرے گروہ میں سے ہو اسے غلبہ اور نصرت دی جائے گی۔سَتَعرِف يوم العيد والعيد اقرب ترجمہ: میرے رب نے مجھے بشارت دی اور بشارت دے کر کہا کہ تو عنقریب عید کے دن کو پہچان لے گا اور عید اس سے قریب تر ہوگی۔اس طرح مرزا صاحب کے الہام مصرعوں سے اس بات کا تعین ہو گیا کہ اس پیشگوئی کے پورا ہونے کے دن کا عید کے دن سے قریبی تعلق ہوگا۔پنڈت لیکھرام صاحب: مرزا صاحب کے ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء کی پسر موعود کی پیشگوئی کے جواب میں پنڈت صاحب نے جو ۱۸ مارچ ۱۸۸۶ء کو پیشگوئیاں کی تھیں اُن کا کچھ تذکرہ پیچھے آچکا ہے۔پنڈت صاحب نے اس اشتہار میں مزید لکھا کہ ”ہمارا شعلہ طور بھی تیار ہوتا ہے۔ہم بھی اپنا الہام سنائیں گے اور غیب کی باتیں بتائیں گے۔“ ہے ل : مرزا غلام احمد صاحب ۱۸۹۳ء کرامات الصادقین صفحه ۴ ۵ ے : پنڈت لیکھرام صاحب ۱۸۸۶ء- کلیات آریہ مسافر صفحات ۴۹۵-۴۹۲