مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 117 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 117

آج ۲۰ / فروری ۱۸۹۳ ء روز دوشنبہ ہے۔اس عذاب کا وقت معلوم کرنے کے لئے توجہ کی گئی تو خداوند کریم نے مجھ پر ظاہر کیا کہ آج کی تاریخ سے جو ۲۰ فروری ۱۸۹۳ء ہے چھ برس کے عرصہ تک یہ شخص اپنی بدزبانیوں کی سزا میں یعنی ان بے ادبیوں کی سزا میں جو اس شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں کی ہیں عذاب شدید میں مبتلا ہو جائے گا۔مرزا صاحب کی طرف سے متذکرہ بالا اشتہار میں شائع شدہ پیشگوئیوں کے بارے میں اپنی ۲۵ / مارچ ۱۸۹۳ء کی اشاعت میں اخبار انیس چند میرٹھ نے کچھ شکوک وشبہات کا اظہار کیا لیکن مرزا صاحب نے پیشگوئی کی وضاحت کرتے ہوئے اپنی کتاب برکات الدعا میں لکھا کہ سو میں اس وقت اس نکتہ چینی کے جواب میں صرف اس قد رلکھنا کافی سمجھتا ہوں کہ جس طور اور طریق سے خدا تعالیٰ نے چاہا۔اُسی طور سے کیا۔میرا اس میں دخل نہیں۔ہاں یہ سوال کہ ایسی پیشگوئی مفید نہیں ہو گی اور اس میں شبہات باقی رہ جائیں گے۔اس اعتراض کی نسبت میں خوب سمجھتا ہوں کہ یہ پیش از وقت ہے۔میں اس بات کا خود اقراری ہوں اور اب پھر اقرار کرتا ہوں کہ اگر جیسا کہ معترضوں نے خیال فرمایا ہے پیشگوئی کا ماحصل آخر کار یہی نکلا کہ کوئی معمولی تپ آیا یا معمولی طور کوئی دردہوا یا ہیضہ ہوا اور پھر اصلی حالت صحت کی قائم ہوگئی تو وہ پیشگوئی ل : مرزا غلام احمد صاحب ۱۸۹۳ء - اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۹۳ء ( شامل کتاب آئینہ کمالات اسلام )