مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 107 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 107

۱۰۷ - پنڈت صاحب کی طرف سے دعوت مباہلہ : اس دوران پنڈت صاحب اپنی تصانیف کلیات آریہ مسافر اور تکذیب براہین کی وجہ سے اچھی خاصی شہرت پاچکے تھے اور اسلام کی تضحیک اور استہزا میں اس قدر آگے بڑھ گئے تھے کہ گویا سچے دل سے یقین رکھتے تھے کہ اسلام نعوذ باللہ ایک جھوٹا مذہب ہے اور مرزا غلام احمد کا چیلینج بے قدرو قیمت ہے۔وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو گندی گالیاں دیتا اور قرآن کا مذاق اُڑاتا۔اُس کی تصنیف کلیات آریہ مسافر میں اس قسم کی تحریروں کے نمونے بکثرت ملتے ہیں۔ان ساری کاروائیوں اور مرزا غلام احمد صاحب سے مقابلے کے اعلان سے پنڈت لیکھرام آریہ سماج کے لیڈر بن گئے تھے اور بالآ خر پنڈت لیکھرام صاحب نے اپنی کتاب خبط احمدیہ میں مرزا صاحب کو مندرجہ ذیل الفاظ میں براہِ راست دعوت مباہلہ دے دی۔میں پنڈت لیکھرام ولد پنڈت تارا سنگھ صاحب شرما مصنف تکذیب براہین احمدیہ ورسالہ ہذا اقرار صحیح بدرستی ہوش وحواس کر کے کہتا ہوں کہ میں نے اوّل سے آخر تک رسالہ سرمہ چشم آریہ کو پڑھ لیا اور ایک بار نہیں بلکہ کئی بار اس کے دلائل کو بخوبی سمجھ لیا بلکہ ان کے بطلان کو بروئے ست دھرم رسالہ ہذا میں شائع کیا۔میں یہ بھی مانتا ہوں کہ وید ہی سب سے کامل گیان کے پتک ہیں۔۔۔۔آریہ ورت سے باہر جو بقول مسلمانوں کے ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر ۵-۶ ہزار سال سے آئے ہیں اور توریت ، زبور، انجیل اور قرآن وغیرہ کتب لائے ہیں۔ان کی