مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 108 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 108

1+1 تمام مذہبی ہدایتوں کو بناوٹی اور جعلی، اصلی الہام کے بد نام کرنے والی تحریر میں خیال کرتا ہوں۔۔۔اس کی سچائی کی دلیل سوائے طمع یا نادانی یا تلوار کے ان کے پاس کوئی نہیں۔۔۔اور جس طرح میں اور راستی کے خلاف باتوں کو غلط سمجھتا ہوں ایسا ہی قرآن اور اس کے اصولوں اور تعلیموں کو جو وید کے مخالف ہیں ان کو غلط اور جھوٹا جانتا ہوں لیکن میرا دوسرا فریق مرزا غلام احمد ہے۔وہ قرآن کو خدا کا کلام جانتا اور اس کی سب تعلیموں کو درست اور صحیح سمجھتا ہے اور جس طرح میں قرآن وغیرہ کو پڑھ کر غلط سمجھتا ہوں ایسے ہی وہ اُمی محض سنسکرت اور ناگری سے محروم مطلق بغیر پڑھنے یا دیکھنے ویدوں کے ویدوں کو غلط سمجھتا ہے۔اے پر میشر ! ہم دونوں فریقوں میں سچا فیصلہ کر کیونکہ کا ذب صادق کی طرح کبھی تیرے حضور سے عزت نہیں پاسکتا۔راقم۔آپ کا ازلی بندہ لیکھر ام شرما سبھا سد آریہ ضلع پشاور حال آڈیٹر آریہ گزٹ فیروز پور پنجاب 1 اعلان مباہلہ کے بعد کے واقعات کی مختصر رو داد: پنڈت لیکھرام کی طرف سے اعلان مباہلہ چھپنے کے ساتھ ہی پنڈت صاحب اور مرزا صاحب کے درمیان تعلق باللہ کو ثابت کرنے کا مقابلہ شروع ہو گیا جس کے دوران مرزا صاحب اور پنڈت صاحب کے درمیان بیانات اور جوابی بیانات کا دفتر پنڈت لیکھرام ۱۸۸۶ ء - خبط احمدیہ صفحات ۲۴۴ - ۲۴۷