مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page xiii of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page xiii

iv مرزا صاحب اور آپ کے مخالفین کے درمیان مذہبی بحثوں، مناظروں اور علمی و روحانی مقابلوں کا بڑا بھر پور دور تھا۔چونکہ مرزا صاحب نے خدا سے علم کی بنیاد پر اپنے آپ کو سب مذاہب کے ماننے والوں کے لئے حکم اور قابل اطاعت ٹھہرایا تھا اس لئے آپ کی مخالفت میں ہر طرف ایک طوفان برپا ہو گیا۔بڑے بڑے علما، صاحبان اقتدار اور جہلا سبھی اپنی اپنی بساط کے مطابق کمر بستہ ہو کر مرزا صاحب کے مقابلے میں کھڑے ہو گئے اور بسا اوقات یہ بھی ہوا کہ مختلف مذاہب کے عالم جو عام طور پر ایک دوسرے کے شدید دشمن تھے مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کو مشترکہ دشمن قرار دے کر متحد ہو گئے اور مرزا صاحب کی ایذا رسانی کے منصوبے بنانے لگے۔زیر نظر کتاب مرزا صاحب اور ان کے مخالفین کے درمیان چیدہ چیدہ معرکوں کی مختصر روداد ہے تاکہ مرزا صاحب کی قائم کردہ جماعت احمدیہ کے موجودہ مخالفین اپنی مخالفت کو تاریخی پس منظر میں دیکھ سکیں اور متوقع نتائج کا موازنہ کر سکیں۔تاریخ ہمیشہ اپنے آپ کو دہراتی ہے۔اس کتاب کو مرتب کرنے کا مقصد ہر گز کسی کی دلآ زاری یا تضحیک نہیں ،ممکن ہے قارئین میں سے کسی کو میرے طرز بیان میں کسی جانبداری کا رجحان نظر آئے لیکن دلوں کے پوشیدہ راز جاننے والا میرا خدا شاہد ہے کہ راقم نے کسی جگہ بھی سچ بات کو چھپانے کی نہ ضرورت محسوس کی ہے نہ کوشش کی ہے بلکہ تاریخی حقائق کو ان کے مکمل حوالہ جات کے ساتھ پیش کرنے کا مقصد ہی یہ ہے کہ ہر کوئی تاریخ کے اوراق پلٹ کر میرے بیان کی صحت کا امتحان لے سکے۔بسا اوقات کسی واقع کی شہادت میں غیر جانبدار یا غیر موافق ذرائع کی آراء کو بھی اس لئے سامنے لایا گیا ہے تا کہ واقعات کی