مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 81 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 81

Al باب پنجم مرزا غلام احمد صاحب قادیانی اور آپ کے آریہ مخالفین سوامی دیانند صاحب سرسوتی نے بمبئی ہندوستان میں ۱۸۷۵ء میں ہندؤوں کے اندر آریہ تحریک کی بنیاد رکھی تاکہ ویدوں کی تعلیم جسے موجودہ زمانے کے روشن دماغ ہندو بھی فرسودہ اور عملی طور پر نا قابل قبول سمجھتے تھے اس کی نئی توضیحات کر کے اسے سائنٹفک رنگ دیا جائے لے اور ہندوؤں کے اندر پائے جانے والے جمود کو توڑ کران میں اجتماعی بیداری پیدا کی جائے۔سوامی دیانند صاحب نے ہندؤوں میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کی فضا کو قائم رکھنے کے لئے ستیارتھ پرکاش نامی جیسی رسوائے زمانہ کتاب لکھی جس میں اسلام اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر مکروہ قسم کے حملے کئے گئے۔سوامی صاحب نے خود ۱۸۷۷ء میں پنجاب کا دورہ کیا۔اسلام کے خلاف دھواں دھار تقاریر کیں اور لاہور، امرتسر اور راولپنڈی وغیرہ جیسے شہروں میں آریہ سماج کی مضبوط شاخیں قائم ہو گئیں۔یہ تحریک اگر چہ شروع تو بمبئی سے ہوئی تھی لیکن اس کو سب سے زیادہ کامیابی پنجاب میں نصیب ہوئی جہاں دیکھتے ہی دیکھتے ا : خواجہ غلام حسین پانی پتی ۱۹۳۲ ء سوامی دیاننداورا کی تعلیم صفحات ۱۱۹-۲۹۴