مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 68 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 68

۶۸ کو مٹانے کی جنگ میں مصروف ہوں گے علمائے زمانہ جو اپنے فقہا کی تقلید اور اپنے مشائخ کی اقتدا کے خوگر ہیں کہیں گے کہ یہ شخص تو ہمارے دین وملت کے طریق کے برخلاف ہے اس لئے اس کی مخالفت پر کمر بستہ ہو جائیں گے اور اپنی سابقہ عادات کے موافق ان کو کافر اور گمراہ قرار دینے لگیں گے۔‘ا۔بزرگان دین کے یہ اقوال کس قدر صفائی سے پورے ہوئے اور کس قدر واضح طور پر علما نے مرزا صاحب کے خلاف کفر اور بے دینی کے فتوے جاری کئے اور کیسے صاف طرح سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کے مطابق علما نے اپنا بدترین مخلوق ہونا ثابت کیا یہاں تک کہ علامہ اقبال کو کہنا پڑا کہ دین مُلا فی سبیل اللہ فساد۔جس طرح دنیا بھر میں مسلمان علما نے اپنے اقوال وکردار سے بے دریغ اپنے مسلمان بھائیوں کا خون بہایا ہے اور جس قدر بین الاقوامی اور بین الفرقہ جاتی نفاق اور فسادات علما کی وجہ سے ہورہے ہیں اس کے لئے کسی خاص ثبوت یا وضاحت کی ضرورت نہیں۔خدا کی باتیں پوری ہو کر رہتی ہیں۔ہم نے ان صفحات میں مرزا صاحب اور مخالف علما کے نکتہ ہائے نگاہ پر تفصیلی بحث نہیں کی صرف اشارہ تذکرہ کر کے منصفانہ فیصلہ قارئین پر چھوڑ دیا ہے کہ کیا ایک علمی اور روحانی مسئلے پر عالمانہ رنگ میں بحث کرنے کے اور خدا سے راہنمائی کے طلب گار بننے متشددانہ راہ اختیار کرنا مناسب تھا ، جائز تھا یا مفید تھا۔: نواب صدیق حسن خان ۱۲۹۱ھ۔نجی الکرامہ مطبوعہ ۱۲۹۱ھ صفر ۳۶۳