مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 402 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 402

۴۰۲ - مقلدین پر۔چونکہ وہ مسلمانوں کی ایک کثیر جماعت کے پیشوا اور امام برحق تھے لہذا تہذیب مجبور کرتی ہے کہ ہم ان کی عزت کریں اور ان کے انتقال پر افسوس ظاہر کریں۔“ ایسا انسان جو ہمیشہ دنیا میں نہیں آتے : الہ آباد سے نکلنے والے انگریزی اخبار پایونیر مرزا صاحب کی وفات پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتا ہے وہ لوگ جنہوں نے مذہبی میدان میں دنیا کے اندر حرکت پیدا کر دی ہے وہ اپنی طبیعت میں انگلستان کے لارڈ بشپ کی نسبت مرزا غلام احمد سے بہت زیادہ مشابہت رکھتے ہیں۔۔۔قادیان کا نبی ایک ایسا انسان تھا جو ہمیشہ دنیا میں نہیں آیا کرتے۔ان کی روح پر سلامتی ہو۔-۱۰ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے مشابہت : آریہ اخبار اندر لا ہور نے لکھا کہ مرزا صاحب اپنی ایک صفت میں محمد صاحب ( صلی اللہ علیہ وسلم۔ناقل ) سے بہت مشابہت رکھتے تھے اور وہ صفت ان کا استقلال تھا۔خواہ وہ کسی مقصود کو لے کر تھا اور ہم خوش ہیں کہ وہ آخری دم تک اس پر اخبار البشیر اٹاوہ ۲ جون ۱۹۰۸ء : اخبار پایونیر۔الہ آباد (انگریزی) ۳۰ مئی ۱۹۰۸ء