مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 362
۳۶۲ کامیابی کے لئے مقرر کرے گا تاکہ کسی طرح اہانت کرے اور رنج پہنچا وے اور مجھے خواب میں دکھایا گیا گویا میں کسی عدالت میں گرفتاروں کی طرح حاضر کیا گیا ہوں اور مجھے دکھلایا گیا کہ انجام ان حالات کا میری نجات ہے اگر چہ کچھ مدت کے بعد ہو اور مجھے بشارت دی گئی کہ اس دشمن کذاب مہین پر بلارد کی جائے گی۔۔۔۔پھر میں انتظار کرتا رہا کہ کب یہ پیشگوئی کی باتیں ظہور میں آئیں گی۔پس جب ایک برس گذرا تو یہ مقدر باتیں کرم دین کے ہاتھ سے ظہور میں آگئیں (یعنی اس نے ناحق میرے پر فوجداری مقدمات دائر کئے )۔پس اس کے مقدمات دائر کرنے سے پیشگوئی کا ایک حصہ تو پورا ہو گیا اور جو باقی حصہ ہے یعنی میرا اس کے مقدمات سے نجات پانا اور آخر اس کا سزا یاب ہونا یہ بھی عنقریب پورا ہو جائے گا ! مقدمے میں حاضر ہونے کے لئے مرزا صاحب ۱۵/جنوری ۱۹۰۳ء کو قادیان سے روانہ ہو کر بٹالہ ہوتے ہوئے رات گیارہ بجے کے قریب لاہور پہنچے اور رات وہیں قیام کیا۔اگلے روز ۱۶ار جنوری کو مرزا صاحب نماز فجر کے بعد پیدل ہی ریلوے اسٹیشن کی طرف چل پڑے تا کہ جہلم جانے والی گاڑی پر سوار ہوسکیں۔راستہ میں مرزا صاحب نے اپنے ساتھیوں کو بتایا کہ رات کثرت سے یہ الہام ہوا ہے کہ (ترجمہ) ”میں ہر جانب سے تجھے برکتیں دکھاؤں گا“ ہے ل : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۰۳ ء- مواہب الرحمن صفحات ۱۲۹-۱۳۰ : اخبار البدر قادیان ۲۳، ۳۰ /جنوری ۱۹۰۳ء۔جلد ۲۔نمبر۱-۲ صفحه ۹