مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 305
۳۰۵ تو میں ہلاک ہو جاؤں گا ) اور اگر خدا تعالیٰ کے علم میں کوئی ایسا امر ہے جو اس بدظنی کے خلاف ہے تو وہ امر روشن ہو جائے گا (یعنی خدا تعالیٰ کے علم میں در حقیقت میں مسیح موعود ہوں تو خدا تعالیٰ میرے لئے گواہی دے گا ) اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ نعوذ باللہ میری طرف سے نہ کوئی آپ پر نالش ہو گی اور نہ کسی قسم کا بے جا حملہ آپ کی وجاہت اور شان پر ہوگا صرف خدا تعالیٰ سے عقدہ کشائی چاہوں گا (یعنی یہ چاہوں گا کہ اگر میں مفتری نہیں ہوں اور میرے پر یہ جھوٹا اور ظالمانہ حملہ ہے تو میری بریت اور بابو صاحب کی تکذیب کے لئے خدا آپ کوئی امر نازل کرے) کیونکہ بریت کی خواہش کرنا سنت انبیاء ہے جیسا کہ حضرت یوسف نے خواہش کی۔“ منشی الہی بخش صاحب اکو نٹنٹ نے مرزا غلام احمد صاحب کا مذکورہ بالا خط ملتے ہی ایک کتاب ۴۰۰ صفحات پر مشتمل لکھی اور اس کا نام عصائے موسیٰ رکھا۔اس کتاب میں اپنے اور مرزا صاحب کے متعلق کچھ کلمات لکھے۔چونکہ اس کتاب کو چھپے ہوئے پون صدی سے زائد عرصہ گزر چکا ہے ہم ان میں سے چند الہامات کا تذکرہ درج کریں گے تاکہ اُن کی صداقت کا تعین کیا جاسکے۔تیرے لئے سلام ہے۔تم غالب ہو جاؤ گے اور اُس پر (یعنی مرزا صاحب پر ) غضب نازل ہوگا اور وہ ضرور ہلاک ہو جاوے گا۔ا : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۰۷ ء- حقیقۃ الوحی۔تتمہ صفحات ۵۸۴-۵۸۵