مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 245 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 245

۲۴۵ ساتھیوں مرزا احمد بیگ وغیرہ نے مرزا غلام احمد اور ساتھ ہی اسلام اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت پوری شدت سے شروع کر دی اور اپنے مراسلات و اشتہارات میں مرزا غلام احمد قادیانی کو نہ صرف مکار اور فریبی قرار دیا بلکہ یہاں تک کہہ دیا کہ ہم کسی کلام کرنے والے یا قضا و قدر کے مالک اور وحی کرنے والے خدا کو نہیں جانتے یہ محض ڈھونگ اور مکر وفریب ہے جو شروع سے چلا آ رہا ہے اور قرآن محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی تصنیف ہے خدا کا الہام نہیں ہوسکتا۔ظاہر ہے مرزا امام الدین صاحب، مرزا نظام الدین صاحب اور مرزا احمد بیگ وغیرہ کی اس قسم کی حرکتوں سے آریوں اور عیسائیوں سے زیادہ اور کون خوش ہو سکتا تھا۔لے اس کے بعد وہ روح فرسا واقعہ پیش آیا جس پر مرزا غلام احمد صاحب نے اپنے چچا زاد بھائیوں کی ذلت اور رسوائی کے لئے خدا سے عاجزانہ دعا کی۔اُس کی تفصیل مرزا غلام احمد صاحب کی تصنیف آئینہ کمالات اسلام کے حوالے سے تاریخ احمدیت میں یوں درج ہے کہ یہ بد زبانیاں زوروں پر تھیں کہ ایک شخص حضور ( مرزا غلام احمد -ناقل ) کی خدمت میں روتا چلاتا آیا۔حضرت اقدس نے گھبرا کر پوچھا: کیا کسی فوت شدہ کی خبر آئی ہے۔اُس نے کہا: اس سے بھی بڑھ کر۔چنانچہ اس نے بتایا کہ میں ان عدووان دین (مرزا امام الدین، مرزا نظام الدین و مرزا احمد بیگ وغیرہ۔ناقل ) کے پاس تھا کہ ان میں سے ایک بد بخت نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان مبارک لی : دوست محمد شاہد ۱۹۵۹ء تاریخ احمدیت۔جلد دوم صفحات ۱۳۹ - ۱۴۰