مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 214
۲۱۴ - ڈاکٹر ڈوئی کا دعوی ءرسالت : او پر اُن جھوٹے اور مکر وہ تصورات کے چند نمونے پیش کئے گئے ہیں جن کی بناء پر ڈاکٹر ڈوئی اسلام کے مقابلے میں اپنے عیسائی فرقے کی عمارت تعمیر کر رہا تھا۔دن بدن اسلام اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف اُس کی دریدہ دینی بڑھتی جارہی تھی۔۱۸۹۶ء میں اس نے کہا تھا کہ اس کا کرسچن کیتھولک اتنا مضبوط اور اتنا دولت مند ہو جائے گا کہ دنیا نے اس کی نظیر نہ دیکھی ہوگی۔اب تک اُس کی کہی ہوئی ہر بات صحیح ثابت ہو رہی تھی۔۱۹۰۰ ء کے لگ بھگ ڈوئی نے پیغمبر خدا ہونے کا دعویٰ کیا اور ۲۵ ستمبر ۱۹۰۴ء کو رسول اوّل کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ صحون کا سورج طلوع ہو گیا ہے۔یہ وہ بادشاہت خدا کی بادشاہت ہے جس کو کوئی بھی ہلا نہ سکے گا۔! -۴ مرزا غلام حمد قادیانی کی طرف سے ڈاکٹر ڈولی کو روحانی مقابلے کا چیلنج عین اس وقت جب ڈاکٹر ڈوئی کا اثر و رسوخ ساری عیسائی دنیا میں پھیل رہا تھا اُس کا فرقہ اور اُس کی ذاتی شان و شوکت تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہے تھے یہاں تک کہ ڈاکٹر ڈوئی کا اپنا خیال تھا کہ اُس کے فرقے کی ترقی اسی طرح جاری رہی تو وہ بیس سال کے عرصے میں ساری دنیا کو فتح کر لے گا ہے انہی دنوں مرزا غلام احمد قادیانی لے : ڈاکٹر جان الیگزینڈر ڈوئی - لیوز آف ہیلنگ - ۲۵ رستمبر ۱۹۰۴ء جلد ۱۸ نمبر ۲۶ صفحه ۴۵۸ ے : ڈاکٹر جان الیگزینڈر ڈوئی - اخبار لیوز آف ہیلنگ ۲۰ / جون ۱۹۰۳ء