مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 167 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 167

۱۶۷ اس پیشگوئی کو سنانے کے بعد مرزا صاحب نے پادری عبداللہ آ نقم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ نشان پورا ہو گیا تو کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سچے نبی ہونے کے بارے میں جن کو معاذ اللہ دجال کے لفظ سے آپ یاد کرتے ہیں حکم دلیل ٹھہرے گی یا نہیں؟ یہ بات سن کر پادری عبداللہ آتھم کا رنگ فق اور چہرہ زرد پڑ گیا ہاتھ کا پنپنے لگے۔اُس نے بلا توقف اپنی زبان منہ سے نکالی اور دونوں ہاتھ کان پر رکھے جیسے کوئی انکسار کے ساتھ تو بہ کرتا ہے اور بار بار لرزتی زبان سے کہا میں نے بے ادبی اور گستاخی نہیں کی اور میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ہرگز دجال نہیں کہا۔گویا کہ کوئی پیشگوئی کی شرط حق کی طرف رجوع کا فائدہ اُٹھانے کا اس نے آغاز کر دیا۔-۵ پیشگوئی پر مسلمان اور عیسائی علماء کا رد عمل : مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کی اس پیشگوئی پر مسلمان عیسائی علماء کی طرف سے کئی طرح کے اعتراضات کئے گئے۔مسلمان علماء کی طرف سے پہلا عتراض یہ تھا کہ ایسی پیشگوئیاں تو کاہن ، نجومی ، ریلی ، جوتشی ، فلاسفر مهسمرئز ر، قیافہ شناس، روحانیت کی تسخیر کے عالم اور اٹکل باز بھی کرتے ہیں جو بعض اوقات صحیح نکلتی ہیں۔اُن کا دوسرا اعتراض یہ تھا کہ وہ اس پیشگوئی میں فریق مخالف حق کے فوت ہو جانے کی صریح لفظ موت سے خبر نہیں دی صرف یہ کہا ہے کہ وہ ہاویہ یعنی جہنم میں ڈالا جائے گا جو ہر ایک مخالف حق کا ٹھکانہ ہے۔“ لے ان دو وجوہ کی بنا پر ان معترض مسلمان علماء نے کہا کہ اگر یہ پیشگوئی پوری بھی ہوگئی تب بھی وہ مرزا غلام احمد صاحب کو سچا نہیں مانیں گے۔: مولوی محمد حسین بٹالوی ۱۸۹۳ ء - اخبار اشاعۃ السنہ جلد ۵ نمبر، اصفحه ۲۳۵ تا ۲۳۸