مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 124 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 124

۱۲۴ کا انتظار کر رہے تھے۔9 جنوری ۱۸۹۷ء کو پنڈت لیکھرام نے لکھا کہ اُس نے جبرائیل بھیج کر قادیانی کے کان میں ہماری موت کا الہام سنایا وقت گذرتا جا رہا تھا۔ایک لحاظ سے پنڈت صاحب کی ۱۸؍ مارچ ۱۸۸۶ء کی مرزا صاحب کے خلاف پسر موعود کے نہ ہونے اور مرزا صاحب کی ذریت کے تین سال میں خاتمے کی پیشگوئیاں تو جھوٹی ثابت ہو ہی چکی تھیں اب در حقیقت ہر ایک کو مرزا صاحب کی پیشگوئی کے پورا ہونے کا انتظار تھا۔پنڈت لیکھرام نے ہر طرح سے اپنی حفاظت کے انتظام کر رکھے تھے اور خاص طور پر دو تنخواہ دار سپاہی اپنے مکان میں تعینات کر لئے تھے۔پنجاب پولیس کی خفیہ ہدایات کے ذریعے خبر دار کر دیا گیا تھا کہ وہ پنڈت لیکھرام کی حفاظت کا خاص خیال رکھے کیونکہ بقول مسٹر کرسٹی ( پنجاب پولیس) ا: دد گورنمنٹ کو مدت سے معلوم تھا کہ پنڈت لیکھرام پر مخالفوں کی طرف سے ہر طرح کے حملے ہوں گے اور اس لئے پولیس کو خفیہ ہدایات رہتی تھیں کہ ہر جگہ اُن کی حفاظت کو مد نظر رکھیں۔“ سے ۴- خدا کے قہری نشان کا ظہور : حالات بتاتے ہیں کہ ۱۸۹۷ء کے آغاز ہی سے جب کہ مرزا صاحب کی پیشگوئی پنڈت لیکھرام ۱۸۹۷ء- کلیات آریہ مسافر صفحه ۴۳۲ : پنڈت لیکھرام ۱۸۹۷ ء - کلیات آریہ مسافر صفحہ الف کالم ۲