معجزات القرآن

by Other Authors

Page 99 of 126

معجزات القرآن — Page 99

”“ یا جوج و ماجوج کی زمینی تدبیریں اور خدا تعالیٰ کی آسمانی تقدیریں آخری زمانہ میں غلبہ اسلام ایک اٹل حقیقت ہے گرچہ شاہین خرد بر سر پروازے اندریں بادیہ پنہاں قدر اندازے ہست 195 یا جوج و ماجوج ، دابتہ الارض اور دجال آج ان تینوں ناموں کی مصداق وہ اقوام ہیں جنہوں نے عیسائیت کو قبول تو کیا لیکن عملاً اس سے بہت دُور جا پڑیں حتی کہ ان اقوام میں سے بعض نے خدا تعالیٰ کی ہستی کا بھی انکار کر دیا ، خدا تعالیٰ کے ماننے والوں کا مذاق اُڑانا شروع کر دیا اور مذہبی کتب کو خرافات کا انبار قرار دیا۔حالانکہ ان کا یہ مسلک اور یہ مؤقف بجائے خود خدائے واحد کی ہستی کا ثبوت ہے کیونکہ کتب سماوی متفقہ طور پر خبر دبے رہی تھیں کہ آئندہ آخری زمانہ میں ایسا ہی ہوگا۔چنانچہ بنی اسرائیل کے صحیفوں میں ، انجیل میں ، پھر احادیث نبویہ اور قرآن شریف میں ان اقوام کے متعلق اور ان کے طریق کار اور انجام کے متعلق جو کچھ کہا گیا ہے وہ قابل توجہ ہے خصوصاً اہل روس کے لئے کیونکہ ان کا انجام نہایت ہی بھیانک ہے۔یا جوج و ماجوج اور آسمانی نوشت: ماجوج کے متعلق پیدائش باب 10 آیت 2,3 میں مرقوم ہے کہ۔د بنی یافت یہ ہیں جمر اور ماجوج اور مادی اور یاوان اور توبل اور مسک اور تیر اس " “ اور حز قیل باب 39 آیت 1,2 میں لکھا ہے:۔پس اے آدم زاد تو جوج کے خلاف نبوت کر اور کہہ خداوند خدا یوں فرماتا ہے۔دیکھ اے جو ج ! روش اور مسک اور توبل کے فرمانروا میں تیرا مخالف ہوں“۔196 اس حوالے میں جوج سے مراد یا جوج ہے اور روش سے رشیا یعنی روس ہے اور مسک سے مراد ماسکو ہے اور توبل سے مرادٹو مالسک کا علاقہ ہے۔حدیث شریف میں مذکور ہے :۔عَنْ عَبْدِ اللهِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ يَأْجُوجَ ومَأْجُوجَ مِنْ وَلَدِ آدَمَ ، وَلَوْ أُرْسِلُوا لأَفْسَدُوا عَلَى النَّاسِ مَعَايِشَهُمْ وَلَمْ يَمُتُ مِنْهُمْ رَجُلٌ إِلا تَرَكَ مِنْ ذُرِّيَّتِهِ أَلْفًا فَصَاعِدًا، وإِنَّ مِنْ وَرَائِهِمْ ثَلَاكَ أُمَمٍ : تَأْوِيلٍ، وَتَارِيس۔ومَنْسِكٍ (المعجم الكبير للطبرانی حدیث عبد اللہ بن عمر و بن العاص) یعنی حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یاجوج و ماجوج ( کوئی دیو یا بھوت نہیں ہیں بلکہ ) اولاد آدم ہیں۔اگر انہیں کھول دیا جائے تو لوگوں کی معاشی زندگی کو تباہ کر کے رکھ دیں اور یا درکھو که اگر ان میں سے ایک مرے گا تو ہزار یا ہزار سے بھی زائد چیلے اپنے پیچھے چھوڑ جائے گا۔اور ان کے پیچھے تین قومیں ہیں یعنی تاویل ، تاریں اور منسک“۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ یاجوج ماجوج کا اصل مولد روسی علاقہ ہے لیکن ماجوج اقوام کچھ زمانہ کے بعد مغرب کی طرف بڑھیں اور بعض جزائر میں سکونت اختیار کر لی اور پھر عیسائیت کو قبول کر لیا۔چنانچہ ماجوج کے متعلق حز قیل باب 39 آیت 6