معجزات القرآن

by Other Authors

Page 100 of 126

معجزات القرآن — Page 100

" “ میں لکھا ہے کہ: میں ماجوج پر اور ان پر جو بحری ممالک میں امن و سکونت کرتے ہیں آگ بھیجوں گا“۔197 یا جوج و ماجوج کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ خطبہ دیا اور صحابہ کرام کو ان اقوام سے بہ الفاظ ذیل متعارف فرمایا:۔وو " إِنَّكُمْ تَقُولُونَ لَا عَدُوَّ وَإِنَّكُمْ لَا تَزَالُونَ تُقَاتِلُونَ عَدُوًّا حَتَّى يَأْتِي يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ عِرَاضُ الْوُجُوهِ صِغَارُ الْعُيُونِ شُهْبُ الشَّعَافِ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ كَأَنَّ وُجُوهَهُمُ الْمَجَانُ الْمُطْرَقَةُ “ (مسند أحمد؛ کتاب باقی مسند الأنصار ، حدیث امرأة رضى الله عنها) یعنی آپ لوگ سمجھتے ہیں کہ اب کوئی تمہارا دشمن نہیں رہا؟ حالانکہ یہ بات غلط ہے۔آپ لوگوں کو متواتر اپنے کئی دشمنوں سے لڑنا پڑے گا تا وقتیکہ یاجوج ماجوج اقوام ظاہر ہو جائیں۔یہ لوگ چوڑے چوڑے چہروں والے ہیں ، آنکھیں چھوٹی ہیں اور ان کی داڑھیوں کے سرے کے بال بھورے رنگ کے ہیں۔یہ ہر بلندی پر دوڑ کر چھا جائیں گے اور ان کے چہرے اُلٹی ڈھال کی طرح ہیں۔اس حدیث میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یا جوج ماجوج کا جو حلیہ بیان فرمایا ہے وہ روسی اقوام اور اُن کے پڑوسی چینی اقوام کا حلیہ ہے۔نیز اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ یاجوج ماجوج کے ظہور پر اسلام کی مدافعانہ جنگیں ختم ہو جا ئیں گی کیونکہ اول تو یا جوج ماجوج کو کسی مذہب سے کوئی سروکار نہیں ہوگا۔وہ اگر کسی قوم سے لڑیں گے تو سیاسی اغراض کے ماتحت اور دوم یہ کہ مسلمانوں میں ان سے لڑنے کی طاقت ہی نہیں ہوگی۔“ یا جوج ماجوج کے معاصر : 198 یا جوج ماجوج کے مقاصد پر اور اُن مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے جو جو تدبیریں وہ اختیار کریں گے اُن پر بھی آسمانی کلمات روشنی ڈالتے ہیں۔چنانچہ حز قیل باب 38 آیت 10 تا 12 میں لکھا ہے کہ:۔خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ اُس وقت (یعنی آخری زمانہ میں ) یوں ہوگا کہ بہت سے مضمون تیرے دل میں آئیں گے اور تو ایک بڑا منصوبہ باندھے گا اور تو کہے گا کہ میں دیہات کی سرزمین پر حملہ کروں گا۔میں ان پر حملہ کروں گا جو راحت و آرام سے بستے ہیں۔تا کہ تو لوٹے اور مال کو چھین لئے“۔پھر دانی ایل باب 11 آیت 36 تا 40 میں شمال کے بادشاہ ، یعنی روس کے متعلق لکھا ہے:۔وہ ”بادشاہ اپنی مرضی کے مطابق چلے گا اور تکبر کرے گا اور سب معبودوں سے بڑا بنے گا اور الہوں کے الہ کے خلاف بہت سی حیرت انگیز باتیں کہے گا اور اقبال مند ہوگا۔نہ کسی اور معبود کو مانے گا بلکہ اپنے آپ ہی کو سب سے بالا جانے گا۔بیگانه معبود کی مدد سے محکم قلعوں پر حملہ کرے گا۔جو اس کو قبول کریں گے اُن کو بڑی عزت بخشے گا اور خاتمہ کے وقت میں شاہ جنوب اس پر حملہ کرے گا“۔ان حوالوں سے ظاہر ہے کہ یا جوج اور ماجوج ایک نیا معبود تراشیں گے اور وہ نیا معبود اُن کا حیرت انگیز فلسفہ ہوگا جو انہیں اللہ تعالیٰ کی معرفت سے محروم کر کے جوع الارض کی بیماری میں مبتلا کر دے گا لہذا ان کا معبود اس دنیائے فانی کی عیش و عشرت اور کھانا پینا ہوگا۔اور یہ کہ یا جوج اور ماجوج ایک دوسرے پر حملہ کریں گے