معجزات القرآن — Page 8
”“ 13 “ 14 اس تالیف میں معروف نوع استعمال کی گئی ہے جو ابجد ادریس کہلاتی ہے۔اس میں حروف کی ترتیب عام حروف ہجاء والی ترتیب نہیں۔اور صرف یہی نوع ہی عملا مستعمل ہے۔فاضل مؤلف نے حروف کے اعداد استعمال کرتے ہوئے قرآن کریم کے مقطعات یا بعض دیگر مقامات سے پیشگوئیوں کی نشاندہی کی ہے۔اس سلسلہ میں حضرت بانی سلسلہ احمدیہ علیہ السلام کی تحریرات سے بھی استفادہ کیا ہے۔انبیاء کے اسماء مبارکہ کے اعداد سے بھی مفید نکات اجاگر کئے ہیں۔جس لگن اور محنت سے یہ تحقیق آپ نے کی ہے وہ قابل تحسین ہے۔فجزاہ اللہ احسن الجزاء مضمون کے ساتھ ساتھ قاری کی دلچسپی بڑھتی چلی جاتی ہے۔یہ بات اپنی جگہ درست ہے کہ دیگر علمی تحقیقات کی طرح اس میں بھی کہیں کہیں کچھ سوالات بھی ابھرتے ہیں۔کسی جگہ قاری کی رائے مؤلف سے مختلف بھی ہو جاتی ہے۔مگر مجموعی طور پر حساب الجمل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے یہ ایک مفید ، دل پسند اور نادر تحفہ ہے۔اور شائقین کی ذاتی لائبریری کے لیے باعث تزیین۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ تَحْمُدُه وَنُصِلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُوْدِ کچھ مصنف کے بارہ میں مصنف کتاب ھذ احضرت مولانا ظفر محمد صاحب ظفر مرحوم و مغفور سابق پروفیسر جامعہ احمد یہ سلسلہ عالیہ احمدیہ کے ایک مایہ ناز عالم و فاضل استاد اور نابغہء روزگار شاعر تھے۔تعلق باللہ اور علم وفضل کے حسین امتزاج سرا پا عجز و انکسار اور نام ونمود سے بے نیاز وجود تھے۔1970ء کے بعد کے علماء اور مربیان کو آپ سے علمی اکتساب کا بہت کم موقع ملا۔مگر آپ کی گہری علمی تحقیق و تدقیق اور عارفانہ کلام سے ہر کوئی بے حد متاثر ہوا اور اس وقت بھی آپ کی تحریرات سے مستفیض ہو رہا ہے۔مولانا موصوف کا مولد دریائے سندھ کے مغربی کنارے تحصیل تونسہ شریف کا گاؤں بستی مندرانی ہے۔جس کے بلوچ قبیلہ کی نتکانی شاخ سے آپ کا تعلق تھا۔کوہ سلیمان کے دامن میں بسنے والے یہ لوگ اپنے خصائل و اوصاف کے لحاظ سے بلاشبہ کوہ وقار ہیں اور یہ تمام علاقہ دینی مذہبی عادات واطوار اور روایات کا حامل ہے۔یہیں سے وہ سعید فطرت انسان حضرت حافظ فتح محمد خان صاحب مندرانی دولت ایمان سے مستفیض ہوئے جو ظہور امام الزمان علیہ السلام کی خبر پاکر کچھ اور دوستوں کے ساتھ 1901ء میں صحراؤں اور جنگلوں کو عبور کرتے ہوئے پا پیادہ قادیان دارالامان پہنچے اور وقت کے امام کو شناخت کیا اور پھر اسی کے ہو گئے۔حضرت حافظ فتح محمد خان صاحب مندرانی صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاں 9 را پریل 1908ء کو حضرت مولانا ظفر محمد صاحب ظفر کی ولادت ہوئی۔