معجزات القرآن — Page 45
”“ 87 شمسی 3967 متعین ہوگا۔اور قمری حساب کی رو سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے 640 سال کے بعد ہجرت فرمائی۔لہذا 4730 میں سے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا آدم علیہ السلام کے بعد سن ہجرت ہے 640 سال خارج کر دیں تو ظاہر ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کا سن پیدائش بحساب قمری 4090 متعین ہوا۔ان دونوں سنوں میں 123 سال کا فرق ہے اور یہ حروف مقطعات میں سے الحمد کے عدد 71 اور سورۃ فاتحہ میں سے لفظ حمد کے عدد 52 کا مجموعہ ہے۔گویا آپ کے وقت کو شمسی اور قمری حساب میں الحد اور حمد کے حروف کے اعداد میں ظاہر کیا گیا ہے۔اب اگر ہم نے یہ دیکھنا ہو کہ بانی سلسلہ احمدیہ آدم علیہ السلام کے بعد بحساب قمری اور بحساب شمسی کس کس سن میں پیدا ہوئے اور ان سنوں میں کس قدر تفاوت پیدا ہوا تو ظاہر ہے کہ ہم سن قمری معلوم کرنے کے لئے 4730 میں 1250 کو جمع کر دیں گے اور اس طرح 5980 کا سن ہمارے سامنے آجائے گا۔اگر یہ معلوم کرنا ہو کہ آپ شمسی حساب کی رو سے آدم علیہ السلام کے بعد کب پیدا ہوئے تو ظاہر ہے کہ ہم 4588 میں 1213 سال جمع کر دیں گے اور اس طرح 5801 کا سن ہمارے سامنے آجائے گا۔ان دونوں سنوں میں یعنی 5980 اور 5801 میں 179 سال کا تفاوت ہے اور یہ 179 سال الحمد للہ کے اعداد ہیں۔ہماری کتاب کا یہ حصہ نہایت اہم ہے۔لہذا اس کیفیت کو پورے طور پر ذہن نشین کرنے کے لئے ہم ذیل میں ایک نقشہ پیش کرتے ہیں۔قارئین کرام اسے اچھی طرح ذہن نشین فرمالیں کیونکہ یہ نقشہ بہت سے معارف کا سرچشمہ ہے۔نقشہ حس ذیل ہے: “ 88 نقشہ تفاوت سن ہائے مختلفه از آدم علیہ السلام تا یوم آخر نام نبی سن قمری سن شمسی تفاوت اعداد میں تفاوت کلمات میں آدم عيسى 123 3967 4090 1 2 142 179 نبی کریم 4330 4588 امام مہدی 5980 5801 الم - حمد يالحمد الم الم الحمد لله اب ذرا آپ بانی سلسلہ احمدیہ کے سن شمسی میں جو بعد از آدم علیہ السلام 5801 ہے اور پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سن قمری میں جو 4730 ہے موازنہ فرماویں تو آپ کو صاف نظر آئے گا کہ ان دونوں سنوں میں 1071 کا فرق ہے اور یہ 1071 کے اعداد لفظ ”غلام کے اعداد ہیں۔گویا الحد کے حروف کو ایک ہزار سال کے بعد رکھ کر یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ الحمد کے حروف کا مقام ایک ہزار سال کے بعد ہے اور مسیح موعود کا سن پیدائش بعد از ہجرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم غلام الحمد للہ کے اعداد 1250 میں مضمر ہے اور بحساب شمسی غلام۔الحم - الحد کے اعداد میں جو 1213 میں مضمر ہے۔گویا آگے حرف ص کی پہلی اکائی آپ کے شمسی سن پیدائش 1214 کو ظاہر کرتی ہیں۔اس کیفیت میں بھی یہی اشارہ ہے کہ حروف مقطعات میں جو العد کے حروف آئے ہیں اور جو سورۃ بقرہ، آل عمران اور اعراف سے تعلق رکھتے ہیں اُن کا مقام دوطرفہ ہے یعنی اُن کا اُس زمانے سے بھی تعلق ہے جب اسلام پورے طور پر دنیا میں ظاہر نہیں ہوا تھا اور اُس زمانے سے بھی جب اسلام دنیا سے اُٹھ گیا۔یعنی ہزار سال محمدی کے بعد کے زمانے سے جس کو حرف غ کا عدد ہزار اپنے اندر لئے ہوئے ہے۔