معجزات القرآن

by Other Authors

Page 42 of 126

معجزات القرآن — Page 42

“ 81 حضرت امام مہدی علیہ السلام ایک غار میں جس کا نام سُر من رأى ہے چھپے بیٹھے ہیں اور اتنا بھی نہ سوچا کہ سُر من رأی کے الفاظ تو یہ بات سمجھا رہے ہیں کہ بڑا ہی خوش نصیب ہے وہ انسان جو اس حقیقت کو سمجھے اور غار سے مراد وہ زمینی غارنہ لے جو عموماً درندوں کا مسکن ہوتی ہے بلکہ غار سے مرادان حروف کے اعداد ہیں۔اب ہم یہاں دو پیشگوئیوں کا ذکر کرتے ہیں جو امام مہدی علیہ السلام کے زمانہ ظہور کا تعین کرتی ہیں۔پہلی پیشگوئی” بحارالانوار جلد 13 صفحہ 7 میں پائی جاتی ہے جس میں لکھا ہے کہ : امام مہدی علیہ السلام غار انطاکیہ سے نکلیں گے غار انطاکیہ کے اعداد 1297 ہیں۔دوسری پیشگوئی حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب محدث دہلوی کی ہے جس کا ذکر نواب صدیق حسن خان صاحب کی کتاب ”حج الکرامہ میں بایں الفاظ پایا جاتا ہے: گویند شاہ ولی اللہ محدث دہلوی تاریخ ظهور او را در لفظ چراغ دین یافته و بحساب جمل عددوے یک هزار و دوصد و شصت و هشت میشود۔لیکن ایں سالہا گزشت و از مهدی نشانی در عالم یافته نشد و ایں کشف صحیح نیامد (صفحہ 394) ترجمه : ( حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی فرماتے ہیں۔کہ اُس (امام مہدی کے ظہور کی تاریخ لفظ چراغ دین میں پائی جاتی ہے۔اور حساب جمل کی رُو سے اس کے اعداد 1268 بنتے ہیں۔لیکن یہ سال گزر گئے اور مہدی کی علامات دنیا میں نہیں پائی گئیں اور یہ کشف درست ثابت نہیں ہوا۔اس موقع پر پیا امر قابل ذکر ہے کہ لفظ " چراغ " کا تعلق آتشی مادہ سے ہے۔لہذا 1268 ء سے مراد شمسی ہجری ہے نہ کہ قمری۔اس پیشگوئی کے اندراج کے بعد نواب صدیق حسن خان لکھتے ہیں کہ یہ “ 82 پیشگوئی پوری نہیں ہوئی کیونکہ انہوں نے 1268ء سے مراد قمری حساب لیا نہ کہ سمسی۔اگر وہ اس حقیقت کو سمجھتے تو وہ یہ کبھی نہ لکھتے کہ یہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی۔نیز نواب صدیق حسن خان لکھتے ہیں کہ و بعض از مشائخ واہل علم گفته اند که خروج او بعد دوازده صد سال از 66 ہجرت شود ورنه از سیزده صد تجاوز نکند (حج الكرامه صفحه 394) یعنی بعض بزرگوں اور اہل علم نے کہا ہے کہ امام مہدی علیہ السلام بارھویں صدی ہجری کے بعد ظاہر ہوں گے اور اگر کچھ دیر بھی ہوئی تو اُن کے ظہور کا زمانہ تیرھویں صدی سے متجاوز نہیں ہوسکتا۔لیکن جب تیرھویں صدی میں سے تیس چالیس سال گزر گئے تو پھر بعض بزرگوں نے کہا کہ تیرہ سو ہجری کے بعد مہدی کا انتظار چاہئے اور شروع صدی میں 66 حضرت کی پیدائش ہے ( بحوالہ امام مہدی کا ظہور صفحہ 38 از مولوی محمد اسد اللہ صاحب الکاشمیری) شیعہ صاحبان نے جب دیکھا کہ امام مہدی علیہ السلام غار سے نکلنے میں نہیں آتے تو پھر انہوں نے بھی یہی موقف اختیار کر لیا کہ غار سے مراد اعداد غار ہیں۔چنانچہ تحفہ اثنا عشریہ کے صفحہ 175 پر لکھا ہے:۔زیرا که نزد مخالفین از مسلمات است که (ظهور الایات بعد الماتين) یک ہزار دوصد از ہجرت میباید بگذر و بعد ازاں علامات قیامت شروع خواهند شد ترجمه: کیونکہ مخالفوں کے نزدیک یہ امر مسلم ہے کہ الایات بعد الماتین کا ظہور بارھویں صدی ہجری کے بعد ہوگا اور اس کے بعد قیامت کی علامات ظاہر ہوں گی۔