معجزات القرآن

by Other Authors

Page 14 of 126

معجزات القرآن — Page 14

”“ 25 25 مکتوب نمبر 5 مکتوب سیکرٹری فضل عمر فاؤنڈیشن مکرم و محترم جناب مولانا ظفر محمد صاحب فاضل السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ امید ہے۔آپ بفضلہ تعالیٰ بخیر وعافیت ہوں گے۔وو آپ نے اپنا جو مقالہ بعنوان ” ، فضل عمر فاؤنڈیشن زیراہتمام منعقد ہونے والے انعامی مقابلہ تصانیف میں پیش کیا ہے سرسری جائزہ کے مطابق یہ مقالہ بفضلہ تعالیٰ بہت بلند پایہ کا حامل ہے۔خصوصاً اس کے بعض ابواب عام علمی اور تحقیقاتی سطح سے بہت بالا بلکہ روحانی منازل کی نشاندہی کرتے ہیں۔کمیٹی مقالہ جات یہ محسوس کرتی ہے کہ ان لطیف توضیحات سے اعلیٰ درجہ کی روحانیت سے مس رکھنے والے قدر قلیل اصحاب ہی اس میں دلچسپی محسوس کر کے اس سے مستفیض ہو سکیں گے۔بنا بریں کمیٹی آپ کی خدمت میں یہ مشورہ عرض کرنا مناسب سمجھتی ہے کہ اس مقالہ کو انعامی مقابلہ تصانیف میں رکھنے کی بجائے مخصوص بلند پایہ روحانی ذوق رکھنے والے اصحاب کے استفادہ کیلئے آپ اپنے طور پر (سلسلہ کے قوانین کو ملحوظ رکھتے ہوئے) شائع فرمائیں۔ادارہ ھذا آپ کے تعاون اور محنت کے لئے جو اس مقالہ کی تیاری میں “ 26 26 آں محترم نے سرانجام دیئے۔آپ کا بہت ممنون ہے۔اور اُمید کرتا ہے کہ عوامی علمی تحقیقی موضوعات پر اپنے علمی افادہ کا سلسلہ جاری رکھنے کی سعی فرماتے رہیں گے۔وبالله التوفيق۔جزاکم اللہ تعالی والسلام ( دستخط ) اقبال احمد شمیم بریگیڈیر(ر) سیکرٹری فضل عمر فاؤنڈیشن دیکھئے عکس خط صفحہ نمبر 245-244