مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 333 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 333

333 سے محالات کی طرح نظر آتی تھیں۔اللهم صل و سلم و بارک علیه واله بعد و همه و غمه و حزنه لهذالامة و انزل عليه انوار رحمتک الی الابد انسان کامل اور کامل نبی برکات الدعا۔روحانی خزائن جلد 6 صفحہ 11-10) وہ انسان جس نے اپنی ذات سے اپنی صفات سے، اپنے افعال سے، اپنے اعمال سے اور اپنے روحانی اور پاک قومی کے پر زور دریا سے کمال تام نمونہ علماً وعملاً وصدقا وشبا تا دکھلایا اور انسان کامل کہلایا۔۔وہ انسان جو سب سے زیادہ کامل اور انسان کامل تھا اور کامل نبی تھا اور کامل برکتوں کے ساتھ آیا۔جس سے روحانی بعث اور حشر کی وجہ سے دنیا کی پہلی قیامت ظاہر ہوئی اور ایک عالم کا عالم مرا ہوا اس کے آنے سے زندہ ہو گیا۔وہ مبارک نبی حضرت خاتم الانبیاء امام الاصفیاء ختم المرسلين فخر النبين جناب محمد مصطفی ﷺ ہیں۔اے پیارے خدا! اس پیارے نبی پر وہ رحمت اور درود بھیج جو ابتداء زمانہ سے تو نے کسی پر نہ بھیجا ہو۔(اتمام الحجۃ۔روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 308) جس کے ساتھ ہم۔اس عالم گزران سے کوچ کریں گے ”ہمارے مذہب کا خلاصہ اور لب لباب یہ ہے کہ لا الہ الا الله محمد رسول الله ہمارا اعتقاد جو ہم اس دنیوی زندگی میں رکھتے ہیں جس کے ساتھ ہم بفضل و توفیق باری تعالیٰ اس عالم گزران سے کوچ کریں گے یہ ہے کہ حضرت سیدنا ومولانا محمد مصطفی یہ خاتم النبین و خیر المرسلین ہیں جن کے ہاتھ سے اکمال دین ہو چکا ہے اور وہ نعمت بمرتبہ اتمام پہنچ چکی جس کے ذریعہ سے انسان راہ راست کو اختیار کر کے خدا تعالیٰ تک پہنچ سکتا ہے“۔(ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 170-169) حقیقی دین حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دنیا کو حقیقی دین عطا کیا۔وہ دین جو ہمارے آقا ومولیٰ حضرت محمد مصطفی ﷺ کا مقدس دین ہے۔وہ سچا اور حقیقی پیغام ہدایت جو قرآن مجید پر مبنی ہے جس کی بہترین