مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 288 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 288

خوشخبری 288 زندہ مذہب وہ ہے جس کے ذریعہ سے زندہ خدا ملے۔زندہ خدا وہ ہے جو ہمیں بلا واسطہ ملہم کر سکے اور کم سے کم یہ کہ ہم بلا واسطہ ملہم کو دیکھ سکیں۔سو میں تمام دنیا کو خوشخبری دیتا ہوں کہ یہ زندہ خدا ( مجموعہ اشتہارات۔جلد 2 صفحہ 311) اسلام کا خدا ہے۔موسیٰ کا طور میں دیکھ رہا ہوں کہ بجز اسلام کے تمام مذاہب مُردے، ان کے خدامر دے اور وہ خود تمام پیرومر دے ہیں۔اور خدا تعالیٰ کے ساتھ زندہ تعلق ہو جانا بجز اسلام قبول کرنے کے ہرگز ممکن نہیں۔ہرگز ممکن نہیں۔اے نادانوں تمہیں مُردہ پرستی میں کیا مزا ہے اور مردار کھانے میں کیا لذت۔آؤ میں تمہیں بتلاؤں کہ زندہ خدا کہاں ہے اور کس قوم کے ساتھ ہے۔وہ اسلام کے ساتھ ہے۔اسلام اس وقت موسیٰ کا طور ہے جہاں خدا بول رہا ہے۔وہ خدا جو نبیوں کے ساتھ کلام کرتا تھا اور پھر چپ ہو گیا۔آج وہ ایک مسلمان کے دل میں کلام کر رہا ہے۔(ضمیمہ انجام آتھم۔روحانی خزائن۔جلد 11 صفحہ 346-345) نور کے چشم میں صرف اسلام کو سچا مذہب سمجھتا ہوں اور دوسرے مذاہب کو باطل اور سراسر دورغ کا پتلا خیال کرتا ہوں اور میں دیکھتا ہوں کہ اسلام کے ماننے سے نور کے چشمے میرے اندر بہہ رہے ہیں اور محض محبت رسول اللہ ﷺ کی وجہ سے وہ اعلیٰ مرتبہ مکالمہ الہیہ اور اجابت دعاؤں کا مجھے حاصل ہوا ہے جو کہ بجز سچے نبی کے پیرو کے اور کسی کو حاصل نہیں ہو سکے گا اور مجھے دکھلایا اور بتایا گیا اور سمجھایا گیا ہے کہ دنیا میں فقط اسلام ہی حق ہے اور میرے پر ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ سب کچھ بہ برکت پیروی حضرت خاتم آئینہ کمالات اسلام۔روحانی خزائن۔جلد 5 صفحہ 276-275) 66 الانبیا کہ تجھ کو ملا ہے۔صرا یا مستقیم ”صراط مستقیم فقط دین اسلام ہے اور اب آسمان کے نیچے فقط ایک ہی نبی اور ایک ہی کتاب