مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 287 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 287

287 66 میں داخل ہونے کیلئے درواز ہ لا الہ الاالله محمد رسول الله ہے۔سچا مذہب (حجۃ الاسلام۔روحانی خزائن۔جلد 6 صفحہ 12-13) ”اے تمام وہ لوگو جو زمین پر رہتے ہو اور اے تمام وہ انسانی روحو جو مشرق اور مغرب میں آباد ہوئیں پورے زور کے ساتھ آپ کو اس طرف دعوت کرتا ہوں کہ اب زمین پر سچا مذ ہب صرف اسلام ہے اور سچا خدا بھی وہی خدا ہے جو قرآن نے بیان کیا ہے اور ہمیشہ کی روحانی زندگی والا نبی اور جلال اور تقدس کے تخت پر بیٹھنے والا حضرت محمد مصطفی سے ہے۔( تریاق القلوب۔روحانی خزائن جلد 6 صفحہ 140) قرآن کی خوبیاں مجھے خدا تعالیٰ نے اس چودھویں صدی کے سر پر اپنی طرف سے مامور کر کے دین متین اسلام کی تجدید اور تائید کیلئے بھیجا ہے تاکہ میں اس پر آشوب زمانہ میں قرآن کی خوبیاں اور حضرت رسول اللہ اللہ کی عظمتیں ظاہر کروں اور ان تمام دشمنوں کو جو اسلام پر حملہ کر رہے ہیں ان نوروں اور برکات اور خوارق اور علوم لدنیہ کی مدد سے جواب دوں جو مجھ کو عطا کئے گئے ہیں“۔( برکات الدعا۔روحانی خزائن جلد 6 صفحہ 34) غلبه دین اس نے مجھے بھیجا کہ میں اسلام کو براہین اور حج ساطعہ کے ساتھ تمام ملتوں اور مذہبوں پر غالب کر کے دکھاؤں۔اللہ تعالیٰ نے اس مبارک زمانہ میں چاہا کہ اس کا جلال ظاہر ہواب کوئی نہیں جو اس کو روک سکے۔( ملفوظات۔جلد اوّل صفحہ 432، نیا ایڈیشن) تعلیمات حقہ کی اشاعت ” خداوند تعالیٰ نے اس احقر عباد کو اس زمانہ میں پیدا کر کے اور صد ہانشان آسمانی اور خوارق غیبی اور معارف و حقائق مرحمت فرما کر اور صدہا دلائل عقلیہ قطعیہ پر علم بخش کر یہ ارادہ فرمایا کہ تا تعلیمات حقہ قرآنی کو ہر قوم ہر ملک میں شائع اور رائج فرمادے اور اپنی حجت ان پر پوری کرئے“۔( براہین احمدیہ۔روحانی خزائن۔جلد اوّل صفحہ 596)