مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 118
118 اور شیطان تم سے کھیل رہا ہے۔فوراً شریعت کی طرف رجوع کرو اور اس کو مضبوط تھام لو۔نفس کی خواہشات کو جواب دو اس لیے کہ ہر وہ حقیقت جس کی شریعت تائید نہیں کرتی باطل ہے۔بیرونی تبلیغ آپ نے اندرونی اصلاح کے ساتھ ساتھ غیر مسلموں کو دعوت الی اللہ کا فریضہ بھی سرانجام دیا۔چنانچہ شیخ عمر کیسانی کہتے ہیں کہ کوئی مجلس آپ کی ایسی نہ ہوتی تھی جس میں یہود اور عیسائی اسلام نہ قبول کرتے ہوں اور رہزن خونی اور جرائم پیشہ تو بہ سے مشرف نہ ہوتے ہوں۔فاسد الاعتقاد اپنے غلط اعتقاد سے تو بہ نہ کرتے ہوں۔آپ کے درس کا ذکر گزر چکا ہے اس میں مسلمانوں کے علاوہ کثیر تعداد میں یہودی اور عیسائی بھی شریک ہوتے اور آپ کی زبان ترجمان قرآن سے وعظ سن کر مسلمان ہو جاتے۔لکھا ہے کہ آپ کے دست حق پرست پر پانچ سو سے زائد یہودیوں اور عیسائیوں نے اسلام قبول کیا۔ایک مرتبہ آپ کی مجلس میں ایک راہب سنان نامی آیا اور اس نے اسلام قبول کیا۔مجمع عام میں کھڑے ہو کر اس نے بیان کیا کہ میں یمنی ہوں اور میرے دل میں یہ بات ڈالی گئی ہے میں اسلام قبول کروں۔میں نے ارادہ کیا کہ میں یمن میں جو شخص سب سے بڑا ہوگا اس کے ہاتھ پر اسلام قبول کروں گا۔پھر مجھے نیند آ گئی تو میں نے حضرت عیسی کو دیکھا۔انہوں نے فرمایاسنان تم بغداد میں جاؤ اور شیخ عبدالقادر جیلانی کے ہاتھ پر اسلام قبول کرو کیونکہ وہ اس وقت روئے زمین کے تمام لوگوں سے افضل ہیں۔اسی طرح شیخ صاحب خود فرماتے ہیں کہ میرے پاس تیرہ نصاری آئے اور کہا کہ ہمیں ہاتف غیبی نے پکارا کہ عبد القادر کے ہاتھ پر اسلام لاؤ تا کہ تمہارے دل ایمان سے بھر جائیں۔شیخ عبداللہ بن جبائی بیان کرتے ہیں کہ شیخ صاحب نے مجھے فرمایا کہ میرے ہاتھ پر پانچ ہزار یہود ونصاری نے اسلام قبول کیا اور ایک لاکھ سے زیادہ قطاع الطریق اور مفسد لوگوں نے توبہ کی۔۲۸ اسی طرح آپ زندگی بھر تبلیغ اسلام و تجدید دین میں مصروف رہے۔آپ نے مریدوں کی