مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 36
36 پہلی صدی کے مجدد حضرت عُمر بن عبد العزيز رَحْمَةُ الله عَلَيْهِ - ”ہر وہ بدعت جسے اللہ میرے ہاتھ سے میرے گوشت کے ٹکڑے کے عوض مردہ کر دے اور ہر وہ سنت جسے اللہ میرے ہاتھ پر قائم کر دے یہاں تک کہ اس کا انجام میری جان پہ ہو تو میرے لیے یہ آسان ہے۔اے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :- (ارشاد حضرت عمر بن عبد العزیز) پس یاد رکھو کہ وہ راہ جہاں انسان کبھی نا کام نہیں ہوسکتا وہ خدا کی راہ ہے۔دنیا کی شاہراہ ایسی ہے جہاں قدم قدم پر ٹھوکریں اور نا کامیوں کی چٹانیں ہیں۔وہ لوگ