مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 30 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 30

30 مجدد پر ایمان لانا ضروری ہے ایک سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ مسجد دوں پر ایمان لانا ضروری ہے یا نہیں۔اس کا جواب یہ ہے کہ سلسلہ مجددین کے آنے پر تو ایمان لانا ضروری ہے کیونکہ یہ آنحضرت ﷺ کی بیان کردہ حدیث ہے۔اور جو مجدد دعوی کرے اسے ماننا بھی ضروری ہے۔جو ان کا انکار کرے وہ فاسقوں میں سے ہوگا۔اس میں ان لوگوں کے خیال کا رڈ ہے جو کہتے ہیں کہ مجدد کی بیعت ضروری نہیں ہے۔اس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :- یہ کہنا کہ مجد دوں پر ایمان لانا کچھ فرض نہیں خدا تعالیٰ کے حکم سے انحراف ہے کیونکہ وہ فرماتا ہے ومـن کـفـر بعد ذلک فاولئک ھم الفاسقون۔یعنی بعد اس کے جو خلیفے بھیجے جائیں پھر جو شخص ان کا منکر رہے وہ فاسقوں میں سے ہے۔تھے مجد ڈین کی تعیین ایک آخری سوال یہ بھی رہ جاتا ہے کہ مجددین کی تعیین کیسے ہو؟ اور کون سے مجددین لیے جائیں ؟ اس کا حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ مجددین کی لسٹ نہ تو قرآن میں ہے نہ حدیث میں اور نہ اس طرح ہوسکتی ہے۔جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے اس بارہ میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا:- یہ تو ضروری ہے کہ ہر صدی کے سر پر مجدد آئے۔بعض لوگ اس بات کو سن کر پھر اعتراض کرتے ہیں کہ جب ہر صدی پر مجدد آتا ہے تو پھر تیرہ صدیوں کے مجددوں کے نام بتاؤ ؟ میں اس کا پہلا جواب یہ دیتا ہوں کہ ان مجددوں کے نام بتانا میرا کام نہیں۔یہ سوال آنحضرت ﷺ سے کرو جنہوں نے فرمایا ہے کہ ہر صدی پہ مجدد آنا ہے۔۵۸ اسی طرح خطبہ الہامیہ میں فرمایا : - اس آیت سے صاف وعدہ اس امت کیلئے ایسے خلیفوں کا ہے جو ان خلیفوں کی طرح ہوں جو بنی اسرائیل میں گزر چکے ہوں اور قرآن کریم جب وعدہ کرتا ہے تو اسے پورا کرتا ہے۔اور ہم ان تمام خلیفوں کے نام نہیں جانتے جو ہم سے پہلے گزر چکے ہیں مگر اس