مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 31
31 امت کے اور اگلی امت کے چند گزرے ہوئے آدمی۔اور خدا نے ان سب کے نام سے بھی ہم کو اطلاع نہیں دی۔پس ہم ان پر اجمالی طور پر ایمان لاتے ہیں اور ان ناموں کی تفصیل کو اپنے خدا کو سونپتے ہیں۔لیکن ظاہر ہے کہ یہ جواب مسلمانوں کیلئے ہے اگر کوئی غیر مسلم حفاظت قرآن کی آیات اور احادیث درباره مجد دین کی صداقت کے زمرہ میں مجددین کی بابت پوچھے تو ہمیں اس کو جواب دینا پڑے گا۔چنانچہ حضور نے بھی دوسرا جواب یہ فرمایا : - ہم یقینی اور قطعی طور پر ہر ایک طالب حق کو ثبوت دے سکتے ہیں کہ ہمارے سیڈ ومولا آنحضرت ﷺ کے زمانہ سے آج تک ہر ایک صدی میں ایسے با خدا لوگ پیدا ہوتے رہے ہیں جن کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ غیر قوموں کو نشان دکھلا کر ان کو ہدایت دیتا رہا ہے جیسا کہ سیّد عبد القادر جیلانی اور ابوالحسن خرقانی اور۔۔۔معین الدین چشتی۔۔۔۔اور نظام الدین دہلوی اور شاہ ولی اللہ دہلوی اور شیخ احمد سرہندی رضی الله و رضوا عنه اسلام میں گزرے ہیں۔