مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 310 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 310

310 - کس طرح مان سکتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بتایا کہ قرآن کریم کا ہر ایک دعویٰ دلائل قاطع اپنے ساتھ رکھتا ہے اور قرآن اپنے ہر دعویٰ کی دلیل خود دیتا ہے اور فرمایا یہی بات قرآن کریم کو دوسری الہامی کتب سے ممتاز کرتی ہے۔تم کہتے ہو قرآن کی باتیں بے دلیل ہیں۔مگر قرآن میں یہی خصوصیت نہیں کہ اس کی باتیں دلائل سے ثابت ہو سکتی ہیں بلکہ یہ بھی ہے کہ وہ اپنی باتوں کے دلائل خود دیتا ہے۔وہ کتاب کامل ہی کیا ہوگی جو ہمارے دلائل کی محتاج ہو۔بات خدا بیان کرے اور دلائل ہم ڈھونڈیں۔یہ تو ایسی ہی مثال ہوئی جیسے راجوں مہاراجوں کے درباروں میں ہوتا ہے کہ جب راجہ صاحب کوئی بات کرتے ہیں تو ان کے مصاحب ہاں جی ہاں جی کہہ کر اس کی تائید و تصدیق کرنے لگ جاتے ہیں۔پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دعوی کیا کہ قرآن کریم کا کوئی دعوی ایسا نہیں جن کی دلیل بلکہ دلائل خود اس نے نہ دیئے ہوں اور اس مضمون کو آپ نے اس وسعت سے بیان کیا کہ دشمنوں پر اس کی وجہ سے ایک موت آ گئی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا امرتسر میں عیسائیوں سے جو مباحثہ ہوا اور جنگ مقدس“ کے نام سے شائع ہوا، اس میں آپ نے عیسائیوں کے سامنے یہی بات پیش کی کہ فریقین جو دعویٰ کریں اس کا ثبوت اپنی الہامی کتاب سے دیں۔اور پھر اس کے دلائل بھی الہامی کتاب سے ہی پیش کریں۔عیسائی دلائل کیا پیش کرتے۔وہ یہ دعوی بھی انجیل سے نہ نکل سکے کہ میں خدا کا بین ہے۔حضرت خلیفتہ اسیح الاول فرماتے ہیں: ایک دفعہ میں گاڑی میں بیٹھا کہیں جارہا تھا کہ ایک عیسائی نے مجھ سے کہا۔میں نے مرزا صاحب کا امرتسر والا مباحثہ دیکھا ہے مگر مجھے تو کوئی فائدہ نہ ہوا۔آپ کے پاس ان کی صداقت کی کیا دلیل ہے؟ آپ نے فرمایا: یہی مباحثہ حضرت مرزا صاحب کی صداقت کی اور آپ کی سچائی کی دلیل ہے۔عیسائی نے کہا وہ کس طرح؟ آپ نے فرمایا اس طرح کہ حضرت مرزا صاحب نے عیسائیوں کو کہا تھا کہ اپنا دعویٰ اور اس کے دلائل اپنی الہامی کتاب سے پیش کرو۔مگر عیسائی اس کا کوئی جواب نہ دے سکے۔اگر میں ہوتا تو اُٹھ کر چلا آتا۔مگر میرا مرزا پندرہ دن تک عیسائیوں کی بیوقوفی کی باتیں سنتا رہا اور ان کو سمجھاتا رہا۔یہ حضرت مرزا صاحب کا ہی حوصلہ تھا۔(10) دسویں غلطی بعض لوگوں کو یہ لگی ہوئی تھی کہ قرآن کریم علوم یقینیہ کو رڈ کرتا اور ان کے خلاف باتیں بیان کرتا ہے۔اس غلطی کو بھی آپ نے دور فر مایا اور بتایا کہ قرآن کریم ہی تو ایک