مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 250
250 Banten میں مغربی جاوا میں ان کی قبر ہے۔(۷) مولانا علاؤالدین : جو کہ اصل فلسطین سے تھے اور موضع Banten مغربی جاوا میں وفات پائی۔(۸) شیخ سوبا کر جو کہ اصل ایران سے تھے اور 1462 مسیحی میں واپس ایران گئے اور وہاں وفات پائی۔مبلغین ہے۔ان سب علماء کو Wali Songo کہتے ہیں۔گویا Wali Song o ایک دیوان میں جو کہ نو (9) علماء پر مشتمل ہے۔اگر ان میں سے کوئی وفات پا تا یا اپنے ملک کو واپس چلا جاتا تو اس کی جگہ پر ایک اور عالم کو تبدیل کیا جاتا تھا۔کتاب Ulul Bin Bathatha جس کا لکھنا مولانا محمد المغر بی نے جاری رکھا۔Wali Songo نے تین دفعہ مجلس یا اجلاس منعقد کیا۔یعنی 1404 مسیحی میں 1436 مسیحی میں اور 1465 مسیحی میں۔مکرم عالم حاجی دھلان صاحب کے بیان کے مطابق مکرم عبدالقہار صاحب نے 1466 مسیحی میں ایک مجلس قائم کی تاکہ دو Wali کی جگہ پر دو اور Wali تبدیل کئے جائیں جو کہ وفات پاگئے۔یعنی مولانا المغر بی اور مولانا احمد جمادل کیر وصاحب۔تمام Wali Songo پہلے اصل شمالی افریقہ ، مشرقی وسطی اور بخارا کے تھے۔ان کو 1404 مسیحی تا 808 ہجری میں سلطان محمد اول جو کہ ترکی کے حاکم تھے نے جاوا میں بھجوایا۔جب ان میں سے کوئی وفات پا جا تا یاوہ اپنے ملک واپس چلا جاتا تو ان کی جگہ پر دیوان مبلغین اور علماء تبدیل کرتے خواہ وہ سلطان ترکی کی طرف بھجوائے جاتے یا کہ لوکل علماء جو کہ سارے ولیوں کی اولاد سے تھے جیسے: (۱) راڈین احمد رحمت اللہ جو کہ راڈین رحمت یاسنتن ( بزرگ ) امپل کے نام سے مشہور تھے۔جو کہ جنوبی Cempa-Maungthei کے تھے۔1421 مسیحی میں وہ بھجوائے گئے تا کہ مولانا ملک ابراہیم کی جگہ کام کریں جو کہ 1419 مسیحی میں وفات پاگئے۔(۲) سید جعفر صادق جو کہ اصل فلسطین میں سے تھے۔ان کو 1436 مسیحی میں بھجوایا گیا۔جو کہ مولانا ملک اسرائیل کی جگہ پر آئے جو 1435 مسیحی میں وفات پاگئے۔(۳) شریف ہدایت اللہ: جو کہ سنتن (بزرگ) پہاڑ جاتی کے نام سے مشہور تھے۔اصل فلسطین