مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 210
210 ایسے پیر دجال، کذاب اور فاتن ہیں۔۔صرف خدا کا راستہ اختیار کرو۔عالمان دین سے خطاب ا۔تم نے یونانی فلسفے یا صرف و نح کا نام علم رکھا ہوا ہے۔حالانکہ علم قرآن کریم کی کسی آیت محکم کا نام ہے یاسنت ثابتہ کا۔۲۔قرآن کو حل کرو۔حدیثوں پر عمل کرو۔۳۔سیرت سلف صالحین کا مطالعہ کرو۔خشک زاہدوں اور کسنج نشینوں سے خطاب تم رطب و یابس کو اختیار کرتے ہو اور جعلی حدیثیں بناتے ہو۔۲۔دیں تو آسانی کا نام ہے تم اسے مشکل بناتے ہو۔۳۔اہل عشق کی راہیں اور ہوتی ہیں۔عام لوگوں کی زندگی میں انہیں رائج کرنا بیوقوفی ہے۔۴۔تم لوگ سنت نبوی سے روگردان ہو۔اُمت مسلمہ سے خطاب ا۔تمہارے اخلاق مردہ ہو چکے ہیں۔شیطان تم پر مستولی ہو چکا ہے۔-۲ تم نکاح کے ذریعہ اپنی خواہشات پوری کرو خواہ ایک سے زائد نکاح کرو۔۳۔بھیک مانگنے سے پر ہیز کرو۔۔اگر تمہیں روٹی، کپڑا اور مکان اور نیک بیوی میسر آجائے تو سمجھو کہ دنیا تم پر کامل کر دی گئی۔اس عطا کرنے والے کا شکر کرو۔۵ تلاوت قرآن کریم اور تسبیح و تہلیل میں وقت گزارا کرو۔بیوہ عورتوں کا نکاح کرنے کا رواج دو۔۳۶ ان ارشادات سے ظاہر ہے کہ آپ نے مجدد ہونے کا حق ادا کر دیا اور کس طرح باریک بینی