مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 200 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 200

200 دعوی مجددیت آپ کی کتب میں آپ کا دعوئی مجددیت بڑے واضح الفاظ میں ملتا ہے۔چنانچہ تمہیمات الہیہ میں آپ فرماتے ہیں:- يمر كنت البسني الله سبي النه خلف المجلدية حير المجلدية حين انتهت بي دورة التحكم الحقلية وسلب عنى كل على نظري فكري بقيت متحير كيف يتأني لي المجددية ثمار مهر ربی جل جلا المطري الفاصل جمع به بين الامية والمصلحية بلا نظر فكري والى الى الآن العام تفصيل المجددية ومنحت بجمالها وعنمت على الجمع بين المختلفات وعلت ان الواى في الشريعة تحريف وفي القضاء فكرة اس ( ترجمہ ) جب مجھ پر حکمت کا دائرہ مکمل ہو گیا تو اللہ تعالیٰ نے مجھے مجددیت کی پوشاک پہنا دی۔پھر جب مجھے حقانی خلعت پہنائی گئی تو مجھ سے تمام فکری و نظری علوم چھین لیے گئے تو میں حیران رہ گیا کہ مجھے مجددیت کیسے نصیب ہوگی۔پھر خدا نے مجھ پر ایک ایسا نرالہ طریقہ واضح کیا کہ جس میں بغیر نظری و فکری علوم کے امیت اور مجددیت جمع ہو گئے اور ابھی تک مجھے مجددیت کی تفصیل عطا نہیں ہوئی صرف مجددیت کے اجمالی مقامات مجھے دیئے گئے ہیں اور مجھے اختلافی امور کی تطبیق کا علم دیا گیا ہے نیز مجھے یہ علم بخشا گیا ہے کہ شریعت کے معاملات میں قرآن و حدیث کی رہنمائی کے بغیر اپنی رائے کا اظہار کرنا تحریف ہے اور قضائی مقدمات میں اپنی رائے کے مطابق فیصلہ کرنا انسان کی عظمت کا آئینہ دار ہے۔اسی طرح فیوض الحرمین میں فرمایا :- رأيتني في المنام قائم الزمان اعنى بذلك ان الله اذا اراد شيئًا من نظام الخير جعلني كالجارحة لا تمام مواده ( ترجمہ ) میں نے خواب میں اپنے آپ کو دیکھا کہ میں قائم الزماں ہو چکا ہوں جس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جب بھلائی کے کسی نظام کو قائم فرمانا چاہا تو مجھے اس مقصد کی تکمیل کیلئے واسطہ بنایا۔مدینہ منورہ کے قیام کے دوران بے شمار لوگوں نے آپ کو بلند مرتبہ خیال کیا۔اس قیام کے