مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 344 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 344

344 یہ عظیم کارنامہ، بے لوث خدمت انسانیت کی یہ سنہری مثال لا نــريـد مـنـكــم جـزاء ولا شكورا (الدھر: 10) کی زندہ تفسیر ہے۔اسلام اور مسلمانوں کی ترقی کے سامان حضرت خلیفہ اسیح الثانی فرماتے ہیں:- ایک عظیم الشان کام حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ کیا کہ اسلام اور مسلمانوں کی ترقی کے سامان پیدا کئے جو یہ ہیں۔(1) دعوت الی اللہ - حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہی پہلے شخص ہیں جنہوں نے اس کام کو جو مدتوں سے بند ہو چکا تھا جاری کیا۔آپ کی بعثت سے پہلے مسلمان تبلیغ اسلام کے کام سے بالکل غافل ہو چکے تھے۔اپنے اردگرد کے لوگوں میں کبھی کوئی مسلمان تبلیغ کر لیتا تو کر لیتا لیکن تبلیغ کو با قاعدہ کام کے طور پر کرنا مسلمانوں کے ذہن میں ہی نہ تھا اور مسیحی ممالک میں تبلیغ کو تو بالکل ناممکن خیال کیا جاتا تھا۔آپ نے 1870 ء کے قریب اس کام کی طرف توجہ کی اور سب سے پہلے خطوط کے ذریعہ سے اور پھر اشتہار کے ذریعہ سے یورپ کے لوگوں کو اسلام کے مقابلہ کی دعوت دی اور بتایا کہ اسلام اپنے محاسن میں تمام مذاہب سے بڑھ کر ہے۔اگر کسی مذہب میں ہمت ہے تو اس کا مقابلہ کرے۔مسٹر الیگزینڈروب مشہور امریکن مسلم مشنری آپ ہی کی تحریرات سے مسلمان ہوئے اور ہندوستان آپ ہی کی ملاقات کو آئے تھے کہ دوسرے مسلمانوں نے انہیں ورغلایا کہ مرزا صاحب سے ملنے سے باقی مسلمان ناراض ہو جائیں گے اور آپ کے کام میں مددنہ دیں گے۔امریکہ واپس جا کر انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا اور مرتے دم تک اپنے اس فعل پر مختلف خطوط کے ذریعہ ندامت کا اظہار کرتے رہے۔اور آج دنیا کے مختلف ملکوں میں اسلام کی تبلیغ کیلئے آپ کی جماعت کی طرف سے مشن کام کر رہے ہیں۔آپ نے جہاد کی صحیح تعلیم دی۔لوگوں کو یہ دھوکا لگا ہوا ہے کہ آپ نے جہاد سے روکا ہے۔حالانکہ آپ نے جہاد سے کبھی بھی نہیں روکا بلکہ اس پر زور دیا ہے کہ مسلمانوں نے حقیقت جہاد کو بھلا دیا ہے اور وہ صرف تلوار چلانے کا نام جہاد سمجھتے رہے ہیں۔جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ جب مسلمانوں کو غلبہ