مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page xxxv of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page xxxv

VIII آوروں کا بھی دفاع کیا۔ضرورت پڑی تو قلم سے اور وقت آیا تو تلوار اٹھائی اور اس گلشن کو نیست و نابود کرنے کا ارادہ رکھنے والوں اور دعوے کرنے والوں کے منہ پھیر دیے۔یہ مجددین ہر صدی میں رسول کریم ﷺ کی پیشگوئیوں کے مطابق کثرت کے ساتھ ظاہر ہوئے اور حق کا جھنڈا سر بلند رکھا۔عالم اسلام کے ہر خطے، ہر قوم اور ہر طبقہ میں حسب حالات اور متقاضائے وقت شیر نر کی طرح میدان میں اترتے رہے۔ان کی زندگیوں اور کارناموں کا مطالعہ اسلام کی تاریخ کا وجد آفرین باب ہی نہیں بلکہ رسول اللہ ﷺ کی عظیم قوت قدسیہ کا ناقابل تردید ثبوت فراہم کرتا ہے اور یہ کتاب ہمیں اس مطالعہ کا بہترین مواد پیش کرتی ہے۔ان عاشقان مصطفی نے دامے درمے سخنے اسلام کی بے پناہ خدمت کی اور پھر تیرھویں صدی کے آخر پر وہ جھنڈا مجدد الف آخر حضرت مسیح موعود کے ہاتھ میں تھما دیا۔خدمت کی یہ چھوٹی چھوٹی نہریں ایک وسیع و عریض دریا کی صورت اختیار کر گئیں جو اپنے سارے جہاں میں اسلام کے باغ کو سیراب کر رہا ہے اور تجري من تحتها الا نھر کا منظر دکھاتا ہے۔اب رنگوں اور ذائقوں سے مرصع اور خوشبوؤں میں بسا ہوا ایک پر بہار چمن ہے۔ہم ان مجددین کی عظمت کو سلام کرتے ہوئے مجد دالف آخر کی ہر آواز پر لبیک کہنے کا عہد کرتے ہیں۔