مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page xxxvi
IX دیباچه از : مکرم و محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب مؤرخ احمدیت صلى الله زیر نظر کتاب مربی سلسلہ احمد یہ جناب مولا نانصیر احمد انجم صاحب اور جناب مولانا صفدر نذیر گولیکی صاحب کی دیدہ ریزی تحقیق اور فکری بصیرت کا ایک دکش گلدستہ ہے۔جس کی خوشبو تاریخ ملت کے تیرہ سو سالہ دریچوں کے مطالعاتی دروازے کھلتے ہی قلب و روح کو معطر کر دیتی ہے اور ان صدیوں میں تجدیدی کارنامے بجالانے والے بزرگان دیں کی قلمی تصویر نمایاں طور پر سامنے آجاتی ہے۔دیباچہ میں مجھے اس آفاقی صداقت کو نمایاں کرنا ہے کہ آنحضرت واحد زندہ نبی اور خالق ارض و سما جل شانہ کے جاہ وجلال کے ابدی تخت پر رونق افروز ہیں اور کل کائنات کو اپنے بے شمار فیوض و برکات سے مالا مال کر رہے ہیں جس کا حیرت انگیز ثبوت یہ ہے کہ وصال نبوی کے بعد آپ کے انوار کی تجلیات کا سلسلہ نظام خلافت کی شکل میں قیامت تک جاری وساری ہے۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود بانی سلسلہ نے ”الوصیت میں پیشگوئی فرمائی ہے۔بایں ہمہ جیسا کہ خود آنحضرت ﷺ نے قبل از وقت خبر دی۔اس نظام خلافت کا پہلا دور آنحضور کے معابعد جاری ہوگا اور میں سال کے بعد پردہ عالم سے غائب ہو جائے گا۔اس کے بعد آخری زمانہ میں مسیح موعود کی بعثت کے ساتھ ہی یہ آفاقی نظام دوبارہ منصہ شہود میں آئے گا اور پوری دنیا خدا کے نور سے جگمگا اُٹھے گی ع ہے یہ تقدیر خداوند کی تقدیروں ( مشکوۃ باب الانذار والتحذیر) آنحضرت ﷺ نے یہ بھی خبر دی کہ نظام خلافت کے دونوں ادوار کے دوران مسلم عوام پر آمریت اور شہنشاہیت مسلط ہو جائے گی جس کے نتیجہ میں جو غیر اسلامی افکار و نظریات پیدا ہوں گے اور ان کی نشاندہی اور دین مصطفیٰ کے نہایت حسین و جمیل چہرہ دکھانے کیلئے ہر صدی کے سر پر مجدد آئیں گے (ابوداؤد)۔چنانچہ ایسا ہی ظہور میں آیا۔مگر یہ سنہری دور تجدید محض