مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 295
295 ہو سکتی تھیں۔چنانچہ منصب خاتمیت ، طور مقبولیت، مقام عبدیت ، غلبه رحمت ،شان معصومیت، وضع علم و معرفت، نوعیت ہجرت و جہاد، حریت و مرتبه، مرتبه تکمیل عبادت ، درجه بشارت، مکامله قیامت وغیره جیسے اہم اور عظیم امور ہیں۔اگر حضور کی ذات اقدس سے کسی کو کمال اشتراک و تناسب ثابت ہوتا ہے تو حضرت عیسیٰ کی ذات مقدس کو۔تعلیمات اسلام اور مسیحی اقوام از قاری محمد طیب مہتمم دارالعلوم دیوبند۔صفحہ 144 نفیس اکیڈمی) (ii) بہر حال اگر خاتمیت میں حضرت مسیح علیہ السلام کو حضور سے کامل مناسبت دی گئی تھی تو اخلاق خاتمیت اور مقام خاتمیت میں بھی مخصوص مشابہت و مناسبت دی گئی۔جس سے صاف واضح ہو جاتا ہے کہ حضرت عیسوی کو بارگاہ محمدی سے خلقاً وطبعا و مقاماً ایسی ہی مناسبت ہے جیسی کہ ایک چیز کے دوشریکوں میں یا باپ بیٹوں میں ہونی چاہیے۔( تعلیمات اسلام اور مسیحی اقوام از قاری محمد طیب مہتمم دارالعلوم دیوبند۔صفحہ 129 نفیس اکیڈمی)