مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 263
263 supreme۔The Filani from a tribe of nomade herdsmen had become the ruling race through out the Hausa States۔A man of sinere faith and deep religious conviction, he had implicit confidence in his divine call and his personality inspired his followers with a confidence similar to his own۔His simple habits and austere life made a profound contrast to the barbaric pomp affected by the Pagan rulers"۔( ترجمہ ) شیو اپنی کاوشوں کے ثمرات حسنہ کو دیکھنے تک زندہ رہے۔آپ نے دین اسلام کی تبلیغ کو علاقہ ہاؤ سا میں ممنوع پایا لیکن آخر کار اسلام کو بلندی و رفعت تک پہنچادیا۔فولانی جو معمولی چرواہوں کی حیثیت رکھتے تھے بالآخر وہ ہاؤ سائی ریاستوں پر مکمل اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔حضرت شیخ راسخ العقیدہ اور مذہب میں گہری دلچسپی رکھنے والے تھے اور دین کی تبلیغ میں پورا یقین اور اعتماد آپ کو حاصل تھا اور آپ کی پُر تاثیر شخصیت نے ایسا ہی اعتماد اپنے متبعین کو بھی عطا کر دیا تھا۔آپ کی سادہ زندگی بر بری اور ظالم ہاؤ سا حکمرانوں کے بالکل برعکس تھی۔۲ ہجر آپ کو قتل کرنے کی کئی بار سازش کی گئی مگر اللہ تعالیٰ نے محفوظ رکھا۔آپ کو ہجرت کرنے کیلئے بھی مجبور کیا گیا۔جب گمبانا پر حملہ کے بعد یونفا نے طغل پر حملہ کا ارادہ کیا لیکن یہ سوچ کر کہ طغل میں شیخ کی موجودگی میں حملہ کرنا مشکل ہے اس نے شیخ کو پیغام بھیجا کہ آپ اپنے خاندان سمیت طغل سے چلے جائیں کیونکہ وہ طغل پر حملہ کا ارادہ رکھتا ہے ۱۳۔جب یہ پیغام پہنچا تو آپ نے مشہور زمانہ فقرہ کہا جو آج بھی زبان زدخلائق ہے۔"I will not leave my community, but I will leave your country۔" میں اپنی جماعت کو نہیں چھوڑ سکتا البتہ تمہارے ملک کو الوداع کہہ دوں گا۔