مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 260
260 کی جمع ہے۔فرانسیسی میں انہیں (Peuel) لکھا جاتا ہے۔ان کی زبان فلفدہ یا فلفڈ (Fulfulde) ہے۔انسائیکلو پیڈیا آف اسلام میں لکھا ہے :- "The Fulani have no firm national tradition about their origin۔۔۔۔۔" یعنی فولانیوں کے پاس ان کی اصلیت کے متعلق کوئی قومی روایت نہیں ملتی۔کبھی یہ لوگ اپنے آپ کو عرب اور بنی اسرائیل کی مخلوط نسل قرار دیتے ہیں اور کبھی اپنے آپ کو عربوں اور نیگروؤں کی نسل قرار دیتے ہیں۔۔۔سے بہر حال سب سے زیادہ قابل قبول نظریہ یہ ہے کہ دراصل فولانی لوگ مشرق وسطی یا شمالی افریقہ سے آئے تھے اور آہستہ آہستہ سارے براعظموں سے ہوتے ہوئے سنی گیمبیا کے علاقہ میں آکر آباد ہو گئے۔سے پیدائش حضرت عثمان ڈان فود یو 29 نومبر 1168 ہجری بمطابق 15 دسمبر 1754ء 2 بروز اتوار علاقہ ہاؤ سا کی ایک ریاست گوہیر Gohir کی بستی مرالہ Marata میں پیدا ہوئے۔1 نسب نامہ آپ کا اصل نام عثمان تھا اور والد کا نام محمد فودیو تھا۔تاریخ میں آپ شیخ عثمان ڈان فود یو۔شیخ ڈان فودیو یا شیو (Shehu) کے نام سے مشہور ہیں۔آپ کی والدہ کا نام تو ا اور دادی کا نام رقیہ تھا۔آپ کی والدہ حوا کا نسب نامہ حضرت فاطمہ سے جا کر ملتا ہے۔ابتدائی علم آپ نے تمام مروجہ علوم سیکھے۔فقہ تفسیر ، اخلاقیات، حدیث وغیرہ اور پھر ایک بہت بڑے عالم کے طور پر ظاہر ہوئے۔