مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 261
261 مذہب و مسلک مذہب خالص اسلامی اور مسلک رائج الوقت مالکی اختیار کیا۔لیکن اعتقادی لحاظ سے اشعری طریق کے پیروکار تھے۔اپنی کتاب مواج العلوم کے صفحہ 2 پر لکھتے ہیں :- عثمان بن محمد بن عثمان الفلاني نسبًا المالكي مذهبًا الاشعرى اعتقادًا“۔فرقہ قادریہ (حضرت عبدالقادر جیلانی ) تھا۔لکھا ہے:- "The Eighteenth century Jihads waged in Fula Toro and Futa Jallon were organised by Fulla Teahers, most of whom belonged to the ancient brotherhood called the Qadiriyya۔۔۔۔" اخلاق فاضلہ آپ نہایت عمدہ اخلاق کے مالک اور عمدہ اوصاف کا مرقع تھے۔یہی وجہ تھی کہ آپ کی باتوں کا اثر دوسروں کے دلوں پر بہت جلد ہوتا تھا۔تے حج بیت اللہ کا شرف اور وہابی اصولوں کا اثر دعوت اسلام صفحہ 316 اور History of Nigeria صفحہ 41 پر لکھا ہے کہ حج کے موقع پر وہاں وہابی تحریک کے اصولوں کا اثر آپ پر بہت ہوا۔جس کی وجہ سے ان کے دل میں اپنے ملک کے معاشرہ کی اصلاح اور ھاؤ سا میں مروجہ بدعات و خرافات کے خلاف جنگ کرنے کی شدید خواہش پیدا ہوئی اور پھر واپس آکر تجدید دین و اصلاح دین کا عظیم فریضہ سرانجام دیا۔