مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 256 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 256

256 سنتن قدس ایک ایسا ولی ہے جس نے سنتن کالی جاگہ کے خیال اور نظریہ کی تائید کی۔یعنی بعد میں ایک آدمی ایسا آئے گا جو مذکورہ پرانی روایات کو غائب کر دے یا مٹادے گا۔آپ نے کا ڈی لانکو۔ڈیمک جاوا میں وفات پائی۔(1) سنن قدس: آپ کا اصلی نام را ڈین جعفر صادق ہے۔راڈین عثمان حاجی کے بیٹے تھے یاسنتن نا گند نگ کے جو کہ ڈیمک کی سلطنت میں کمانڈر تھے۔جب راڈین عثمان حاجی وفات پاگئے تو ان کی جگہ پر آپ بطور چیف کمانڈ رمنتخب ہوئے۔را ڈین جعفر صادق کے ایک علاقہ کا نام قدس ہے۔جہاں انہوں نے اسلام کو پھیلایا اور ترقی دی۔اس لئے آپ ستن قدس کے نام سے مشہور ہوئے۔آپ اپنی تبلیغ میں سنن کالی جاگہ کے خیال اور تصور کی تائید کرتے یعنی پرانی عادات کو چھوڑا جائے اور پرانے ایمان کو چھوڑ ا جائے۔جس کیلئے رعیت کو مجبور کیا جائے جو سب پرانی عادات کی پیروی کرتے۔مگر آہستہ آہستہ ان پر اسلامی تعلیمات کا اثر ڈالتے۔اور جو عادات آسانی سے تبدیل ہو سکتی تھیں ان کو جلد تر تبدیل کرتے تھے۔پہلی تبدیلی آپ نے یہ کی کہ مسجد کو ہندوؤں کے مندر کی طرح نہ بنایا جائے اور وضو کرنے کا طریق بدھوں کی طرح نہ کیا جائے۔یہ طریق آپ نے اس لیے اختیار کیا تا کہ ہندوؤں اور بدھوں پر اسلام کی عمدہ تعلیمات کا اثر ہو۔آپ ایک ایسے ولی تھے جو کہ پرانی روایات کا خیال رکھتے تھے اور ایک تین ماہ کے بچے تمپان اور خوبصورت دیوی را تیج کیلئے جو تعویذات پڑھے جاتے تھے ان کی جگہ پر آپ نے دیوتاؤں کی طرف دعائیں کرنی شروع کیں اور اشعار پڑھنے شروع کیے۔آپ نے تعویذات کی جگہ پر بچہ کیلئے سورہ یوسف پڑھنی شروع کی تاکہ بچہ نبی یوسف علیہ السلام کی طرح ہو جائے۔اور بچی کیلئے سورہ مریم پڑھنی شروع کی تاکہ بچی Siti سیتی مریم کی طرح ہو جائے۔اور دعائیں بھی پڑھتے اور حاضرین اور فقیر مسکین کو کھانے بھی دیئے جاتے۔آپ نے قدس کے مقام پر وفات پائی۔(۷) سنن در اجاد : یہ تن بونانگ کے چھوٹے بھائی تھے اور ستن آمپل کے لڑکے تھے۔آپ کا اصلی نام راڈین قاسم ہے۔اسلام کو پھیلانے میں آپ اپنے باپ کا طریق استعمال کیا کرتے تھے۔جیسے نبی کریم ﷺ نے اسلام کو پھیلایا اور سکھلایا۔اور عام عادات سے پر ہیز کرتے تا کہ بدعات نہ