مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 257 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 257

257 شروع ہو جائیں۔آپ لامنگن کے علاقہ میں تبلیغ کرتے تھے جہاں ایک پہاڑی کا نام دائم دو وز تھا۔اور وہاں پر مدرسہ قائم کیا اور وہاں پر آپ کی وفات ہوئی۔(۸) سنن موریہ: آپ کا اصلی نام راڈین عمر سعید تھا۔جوراڈین سعید کے لڑکے تھے یا کالی جاگہ کے۔آپ کو تبلیغ کا کام دیا گیا اور اسلام کو پھیلانے کا۔پہاڑ موریہ کے اردگرد اس لیے مشارکت اکثر آپ کو سنن موریہ کے نام سے یاد کرتی ہے۔تبلیغ کے کام میں آپ اپنے باپ کا طریق استعمال کرتے تھے۔یعنی عادات کو بدلنے کی بجائے اُن پر اسلام کی تعلیمات کا اثر ڈالتے تھے۔آپ ایک ایسے ولی تھے جو نقش و نگار اور ڈرامہ کے طریق کو اپنے دعوئی کے اور تبلیغ اسلام میں استعمال کیا اور نقش و نگار کے سلسلہ میں میں آپ کے دو کام ٹیمبنگ سی نم اور کی نانتی مشہور ہیں۔(۹) سنن گونگ جاتی : یہ اصل فلسطین سے تھے اور 1436 مسیحی میں آپ کو بھجوایا گیا جو کہ مولانا علی اکبر کی جگہ پر آئے۔جنہوں نے 1435 مسیحی میں وفات پائی۔آپ کا اصلی نام شریف ہدایت اللہ ہے۔آپ کو تبلیغ اسلام کا کام چر بون مڈل جاوا اور مغربی جاوا میں دیا گیا یعنی پہاڑ جاتی کے ارد گرد کا علاقہ۔اس لیے آہستہ آہستہ آپ سنن جاتی کے نام سے مشہور ہوئے۔1479 مسیحی میں آپ نے چین کا دورہ کیا اور وہاں پر اسلام کو پھیلایا۔پھر 1481 مسیحی میں جبکہ قیصر ہانگ گئی وہاں پر حاکم تھا، دی ناستی مینگ نے آپ کو اپنا داماد بنایا اور اپنی لڑکی ارنگ تین کے ساتھ ان کا نکاح کیا۔اور اسی سال یہ جاوا میں واپس آئے یعنی اپنی بیوی کے ساتھ اور پھر چار سال کے بعد وفات پائی یعنی 1485 مسیحی میں۔آپ ایک ایسے ولی تھے جو طبیب تھے۔اس لیے جب آپ چین میں تھے اور طبابت کو تبلیغ میں استعمال کیا اور وہاں پر اسلام کو پھیلایا۔اور تاریخ میں درج ہے کہ تین بڑے آدمی یعنی دی ناستی مینگ، جنرل سینگ ہانگ اور ملک کے سیکرٹری ماھو ان اور ملک کے سیکرٹری فیس حین نبی ﷺ کی تعلیم کے پیرو ہو گئے۔سنتن گوننگ جاتی نے گونگ جاتی چر بون میں وفات پائی اور آپ کے بیٹے فتوح اللہ کو ولی سونگو کا ممبر منتخب کیا گیا یعنی اپنے باپ کی جگہ پر۔