مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 240 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 240

240 ایک نئی تحقیق خاکسار مکرم و محترم ناظر صاحب اشاعت مکرم محترم عبدالحئی شاہ صاحب کے دفتر میں ایک کام کے سلسلہ میں حاضر ہوا تو آپ نے از راہ شفقت پوچھا کہ اب کیا کام ہورہا ہے۔خاکسار نے بتایا کہ مسجد دین اُمت محمدیہ اور ان کے تجدیدی کارنامے تحریر کر رہے ہیں۔آپ نے فرمایا کہ انڈونیشیا ملائشیا کی طرف جو بزرگ تجدید دین کیلئے آئے ہیں ان کا بھی پستہ کرنا چاہیے۔یہ بات ہمارے لیے بالکل نئی تھی۔چنانچہ خاکسار نے مکرم و محترم مولانا محمود احمد چیمہ صاحب سابق مبلغ انڈونیشیا جو تمیں سال سے زائد عرصہ خدمت دین کرنے کے بعد لوٹے تھے ، سے ملا اور اپنا مدعا بیان کیا۔آپ نے فرمایا کہ مکرم مولا نا عبدالباسط صاحب امیر جماعتہائے احمد یہ انڈونیشیا کولکھیں کہ وہ تحقیق کر کے بھیجیں۔چنانچہ مکرم مولانا عبدالباسط صاحب کو لکھا گیا۔آپ نے از راہ شفقت جو تحقیق بھیجی وہ حاضر خدمت ہے۔اس کا ترجمہ مکرم ومحترم مولانامحمود احمد چیمہ صاحب طال اللہ عمر ھم نے کیا ہے۔ان کی طرف سے ایک اضافی نوٹ بھی شروع میں دے رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین۔صفدر نذیر گولیکی