مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 101 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 101

المومنين“۔2 101 (ترجمہ)اے عزیز دیکھو۔دیکھو خدا تمہارے ساتھ ہو۔تاثیر نجوم کے متعلق یہ بات کہنے والا شخص ایک عالم ربانی از علماء ہند ہے اور وہ اپنے زمانے کا مجدد تھا۔اس کے فضائل ان علاقوں میں واضح اور مسلمہ ہیں۔وہ ہر چھوٹے اور بڑے کی نظروں میں امام ہیں اور مومنوں میں سے کوئی ایک بھی ان کے علو مرتبت میں اختلاف نہیں کرتا۔آپ کے مقام کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا :- " حضرت سیّد عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ جو بڑے اکابر میں سے ہوئے ہیں ان کا نفس بڑا مظہر تھا۔ھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات میں حضور کوعبدالقادر بھی کہا گیا ہے۔اس سے عبدالقادر جیلانی " کے مقام کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔چنانچہ حضور کو الہام ہوا یا عبدالقادر انی معک و انک الیوم لدينا مكين امين“۔1 پھر الہام ہوا’یا عبدالقادر انی معک اسمع و اری غرست لک بیدی رحمتی و قدرتی“۔کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام آپ کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:۔فطرتا بعض طبائع کو بعض طبائع سے مناسبت ہوتی ہے۔اسی طرح میری روح اور سید عبدالقادر کی روح کو خمیر فطرت سے باہم ایک مناسبت ہے جس پر کشوف صحیحہ صریحہ سے مجھ کو اطلاع ملی ہے۔اس بات پر تمیں برس کے قریب زمانہ گزر گیا ہے کہ جب ایک رات مجھے خدا تعالیٰ نے اطلاع دی کہ اس نے مجھے اپنے لیے اختیار کر لیا ہے۔تب یہ عجیب اتفاق ہوا کہ اسی رات ایک بڑھیا کو خواب آئی جس کی عمر قریباً اسی برس کی تھی اور اس نے صبح مجھ کو آ کر کہا میں نے رات سید عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ کو خواب میں دیکھا ہے اور ساتھ ان کے ایک اور بزرگ تھے اور دونوں سبز پوش تھے اور رات کے پچھلے حصے کا وقت تھا۔دوسرا بزرگ عمر میں ان سے کچھ چھوٹا تھا۔پہلے انہوں نے ہماری جامع مسجد میں نماز پڑھی اور پھر مسجد کے باہر کے صحن میں نکل آئے اور میں ان کے پاس کھڑی تھی۔اتنے میں مشرق کی