مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 13 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 13

13 علامت رکھی ہے کہ ایسا شخص غیب کی خبریں بتاتا ہے اور وہ پوری ہوتی ہیں“۔ہے مجددین کے ذریعہ زندہ خدا کا ظہور حضرت خلیفتہ اسیح الثانی فرماتے ہیں:- اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ جس طرح رسول کریم ﷺ کے ذریعہ ایک زندہ خدا لوگوں کو نظر آیا ہے اسی طرح ابو بکر، عمر، عثمان اور علی کے ذریعہ بھی لوگوں کو ایک زندہ خدا نظر آتا تھا۔اور پھر ویسا ہی زندہ خدا حضرت حسن بصریؒ ، حضرت عمر بن عبدالعزیز، حضرت جنید بغدادیؒ، حضرت محی الدین ابن عربی، حضرت شہاب الدین سہروردیؒ ، حضرت معین الدین چشتی اور سید عبدالقادر جیلائی وغیرہ کے ذریعہ نظر آتا تھا۔یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے اسلام کے زندگی بخش اثرات کو برابر قائم رکھا اور اس طرح رسول کریم ﷺ کے فیضان کی زندگی جاری رہی ۲۸ حدیث مجددین سنن ابو داؤد میں ہے حدثنا سليمان ابن داؤد المهدى اخبرنا ابن وهب اخبرنی سعید ابن ابی ایوب عن شراجيل بن يزيد المعافرى عن ابی علقمة عن ابی صلى الله هريرة رضى الله عنهم فيما اعلم من رسول الله له قال ان الله يبعث لهذه الامة على رأس كل مائة سنة من يجدد لها دينها - 19۔۔۔حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں کہ ان باتوں میں سے جو میں نے حضور ﷺ سے سیکھیں ایک یہ تھی کہ اللہ تعالیٰ اس امت ( کی اصلاح) کیلئے ہر صدی کے سر پر ایسا شخص بھیجے گا جو اس اُمت کے دین کی تجدید کرے گا۔صحت حدیث محدثین نے اس حدیث کے صحیح ہونے پر اتفاق کیا ہے۔چنانچہ مرقاۃ الصعود (شرح ابن داؤد )