مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page xli
XIV خلفاء راشدین کے زمانہ میں جس طرح خود خلیفہ وقت مجد دین کے سرخیل بن کر تجدید تمکین دین ادا کرتے اور کرواتے رہے اسی طرح چودھویں صدی کے مجدد و مسیح و مہدی کی بعثت اور خلافت علی منہاج النبوت کے دوبارہ قیام کے بعد مسجد ڈیت کی نہر نے خلافت کے دریا میں ضم ہونا تھا اور سلسلہ مجددیت نے خلافت کے تابع ہو کر کام کرنا تھا۔جیسا کہ خلافت احمدیہ کے ذریعہ یہ سلسلہ احسن رنگ میں جاری وساری ہے۔پس مجددیت امت کی ہر دور میں تجدیدی خدمات و کارنامے دراصل قرآن کی لفظی و معنوی حفاظت کی آئینہ دار ہیں۔اللہ جزاء دے مکرم مولانا نصیر احمد انجم صاحب استاذ جامعہ احمدیہ اور مکرم مولا نا صفدر نذیر گولیکی شاہد مربی سلسلہ کو جنہوں نے ان مجددین کی طویل فہرست میں سے صدی کے سر پر ظاہر ہونے والے اور معروف مجد ڈین کے سوانح و کارنامے اجمالی رنگ میں جمع کر دیئے ہیں۔جماعت احمدیہ کا ان تمام مسجد ڈین امت پر ایمان ہے۔سوال یہ ہے کہ چودھویں صدی کے مجددا گر حضرت مرزا غلام احمد قادیانی نہیں ہیں تو پھر وہ کون ہے اور کہاں ہے؟ زیر نظر مقالہ کی دلچسپ تفاصیل کی روشنی میں یہ سوال تمام امت سلمہ کیلئے غور طلب ضرور ہے؟ اللہ تعالی سنجیدگی سے اس پر سوچنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین