مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 236 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 236

236 صاحب شہید اور اسی طرح بعض اور بزرگ گزرے ہیں مگر یہ چالیس کروڑ مسلمانوں میں سے چند نفوس تھے جو خدا تعالیٰ سے ملے۔ان لوگوں کو خدا تعالیٰ نے یہ دکھانے کیلئے بھیجا تھا کہ اسلام اب بھی اپنے اندر طاقت رکھتا ہے اور اب بھی وہ لوگوں کو زندہ کر سکتا ہے۔اب بھی وہ انہیں خدا تعالیٰ کے دربار تک پہنچا سکتا ہے۔قومی طور پر ان کے وجود سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔پس حضرت سید احمد صاحب بریلوی کہا کرتے تھے کہ وہ درحقیقت حجت تھے شستوں پر، وہ حجت تھے غافلوں پر اور وہ یہ بتانے کیلئے بھیجے گئے تھے کہ اسلام اب بھی اپنے اندر زندگی بخش اثرات رکھتا ہے۔۰ھے 28 سَلامٌ عَلَى الْيَاسِينَ حضرت سید احمد صاحب بریلوی الیاس کے رُوپ میں حضرت مصلح موعود نوراللہ مرقد کا فرماتے ہیں :- ”ہماری جماعت کا اعتقاد ہے الیاس کی بجائے الیاسین کا لفظ اللہ تعالیٰ نے اس لیے استعمال کیا کہ یہاں ایک سے زیادہ الیاس مراد ہیں۔ایک تو وہ الیاس ہیں جو اسرائیلی انبیاء کے وسط میں گزر چکے ہیں۔دوسرے الیاس یوحنا ہیں جو حضرت عیسی سے معا پہلے آئے اور تیسرے الیاس حضرت سید احمد صاحب بریلوی ہیں جو حضرت مسیح موعود سے پہلے آئے۔چونکہ نزول قرآن سے پہلے دو الیاس دنیا میں آچکے تھے اور ایک الیاس نے ابھی آنا تھا اس لیے اللہ تعالیٰ نے سلام علی الیاس کی بجائے سلام علی الیاسین کہہ کر اس صدی کی طرف اشارہ کر دیا۔اھے اس صدی کے دوسرے مجددین کے نام یہ ہیں۔شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی، مولوی محمد اسمعیل شہید دہلوی ، شاہ رفیع الدین دہلوی اور بعض نے شاہ عبد القادر کو بھی مجد د تسلیم کیا ہے۔