مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 142 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 142

142 علم تفسیر علم تفسیر سے آپ کو خاص شغف تھا۔ان کے شاگرد کہتے ہیں کہ ان کی تفسیر میں جلدوں میں ہے جو آجکل نایاب ہے۔ان میں سے چند پاروں کی تفسیر مثلاً سورۃ اخلاص، معوذتین، نور وغیرہ تو مصر سے چھپی ہیں۔آپ نے اصول تفسیر پر پہلا مستقل رسالہ لکھا جس کا نام الصلوۃ علی ترجمان القرآن ہے۔سنت و حدیث کی ترویج آپ سنت رسول کی خاص پیروی کیا کرتے تھے اور لوگوں کو بھی اس کی تلقین کرتے۔آپ کے سنت پر عمل پیرا ہونے کی گواہی حافظ سراج الدین البراز قسم کھا کر یوں دیتے ہیں :- (ترجمہ) خدا کی قسم میں نے آپ سے بڑھ کر رسو کر یم ﷺ کی تعظیم کرنے والا کوئی شخص نہ دیکھا۔نہ آپ سے زیادہ حضور ﷺ کی پیروی کرنے پر حریص شخص دیکھا ہے اور نہ آپ سے زیادہ دین محمد کی نصرت کرنے والا کوئی شخص دیکھا ہے۔۲۲ علم حدیث کے بارہ میں اگر چہ آپ کی الگ تصنیف تو نہیں ہے تاہم جابجا ان کی دیگر تصانیف میں اصول حدیث، اسماء الرجال، جرح و تعدیل، نقد حدیث وفقہ حدیث کا بیش بہا مواد ہے۔اپنی کتاب منہاج النبوۃ میں مشہور احادیث پر جو کلام انہوں نے کیا ہے وہ نادر ذخیرہ ہے۔علم فقہ اور امام صاحب آپ نے اس فن کو تقلید سے رہائی دلائی اور اجتہاد سے کام لیا۔فقہ اور حدیث میں تطبیق کی کوشش کی اور نئے پیدا شدہ مسائل پر اجتہادی فتوے دیئے۔یہ ذخیرہ فتاوی ابن تیمیہ کی چار ضخیم جلدوں میں محفوظ ہے۔سعودی حکومت کی طرف سے جو مجموعہ فتاوی ابن تیمیہ کے نام سے شائع ہوا ہے وہ تمیں جلدوں پر مشتمل ہے۔اس کی حیثیت ایک کتب خانہ اور دائرۃ المعارف کی سی ہے۔دیگر فقہاء سے اختلاف چونکہ آپ مجدد زمانہ تھے اس لیے آپ کسی ایک مسلک کے قائل نہ تھے۔آپ نے کئی مسئلوں