مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 82
82 آپ کی دوسری کتب میں الفصول۔المرجز۔كتاب في الجسم۔اللمع الكبير۔اللمع الصغير مقالات غير اسلاميين مقالات المسلمين المنخل الادراك المختزن۔كتاب المعارف کشف الاسرار وهتك الاستار۔اللمع الموجز۔ايضاح البرهان۔القبيس عن اصول الدين كتاب القياس۔کتاب الاجتهاد۔آپ کی مشہور كتاب الفصول“ ہے جو بارہ کتب کا مجموعہ ہے۔اس میں آپ نے فلاسفہ، طبائعین ، دہریہ، ہندوؤں، یہودیوں، عیسائیوں اور مجوسیوں کا رڈ کیا ہے۔آپ نے اپنی کتاب العمد میں جو وفات سے چار سال قبل کی ہے اس میں خود اپنی اڑسٹھ کتب کی فہرست دی ہے جس میں اکثر ضخیم ہیں۔آپ نے ہر طرح کے موضوعات پر قلم اٹھایا۔آپ کی ایک کتاب اس موضوع پر ہے کہ اجرام فلکی کی حرکت کی جوتو جیہ ارسطو نے بیان کی ہے وہ بیچ نہیں ہے اور اس حقیقت سے پردہ کشائی کی ہے که گردشِ افلاک سے سعادت و نجوم کا جو مفہوم از راہ جہل و نادانی وابستہ کر لیا گیا ہے اس کی علمی سطح پر تائید نہیں کی جاسکتی۔دوسرے ان کی مشہور تفسیر ہے جو المختزن کے نام سے موسوم ہے۔افسوس کہ دست و بر دزمانہ سے یہ ثروت علمی ضائع ہوگئی۔یہ تفسیر کیا تھی ایک طرح کا موسوعہ تھی جس کے مضامین پانچ سو جلدوں میں پھیلے ہوئے تھے۔ابن عربی نے نظامیہ کتب خانہ میں جا کر یہ تفسیر دیکھی اور اس کی تعریف کی ہے۔11 پس امام ابوالحسن اشعری نے اپنی تصنیفات کے ذریعہ معتزلہ اور فلاسفہ کے بڑھتے ہوئے سیلاب کو تھام لیا۔شریعت سے اکھڑے ہوئے قدموں کو جما دیا، عقائد اہل سنت اور طریقہ سلف کی پرزور مدل حمایت کرنے کی وجہ سے اہل سنت میں نیا اعتماد اور نئی زندگی پیدا ہوئی اور وہ احساس کمتری ختم ہو گیا جو گھن کی طرح سواد اُمت کو کھا رہا تھا۔ان کے علاوہ تیسری صدی کے مجدد درج ذیل ہیں۔قاضی احمد بن شریح بغدادی شافعی۔ابو جعفر طحاوی از دی حنفی۔احمد بن شعیب ابو عبد الرحمن نسائی۔خلیفہ مقدر باللہ عباسی (قریشی)۔حضرت شبلی صوفی۔عبید اللہ بن حسین ابوالحسن کرخی صوفی حنفی۔امام بھی بن مخلد قرطبی مجد داندلس اہلحدیث۔حضرت ابو شریح