دوسری آئینی ترمیم ۔ خصوصی کمیٹی میں مفتی محمود کی تقریر پر تبصرہ

by Other Authors

Page 54 of 222

دوسری آئینی ترمیم ۔ خصوصی کمیٹی میں مفتی محمود کی تقریر پر تبصرہ — Page 54

54 نے ان میں سے اکثر کا انکار کر دیا جیسا کہ اللہ تعالیٰ یہود کے متعلق فرماتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے نشانات کا انکار کرتے تھے اور انبیاء کو ناحق قتل کیا کرتے تھے۔(آل عمران: ۱۱۳) لیکن بنی اسرائیل کے ان سب انبیاء پر ایمان لانے والے اور آپ کا انکار کرنے والے یہودی مذہب سے ہی وابستہ کہلاتے تھے۔یہود میں بڑا گر وہ حضرت سلیمان علیہ السلام پر ایمان نہیں لایا تھا بلکہ وہ حضرت سلیمان علیہ السلام پر گھناؤنے الزام لگاتے تھے لیکن حضرت سلیمان علیہ السلام کے متبعین اور آپ کا انکار کرنے والے دونوں ایک یہودی مذہب سے ہی وابستہ کہلاتے تھے۔اسی طرح تمام یہود حضرت یحییٰ علیہ السلام پر ایمان نہیں لائے تھے مگر آپ کے متبعین اور باقی یہود ایک ہی مذہب سے وابستہ تھے۔اسی طرح حضرت یسعیاہ اور حضرت حزقیل نے کسی نئے مذہب کی بنیاد نہیں رکھی تھی۔مذاہب عالم کی تاریخ ان مثالوں سے بھری پڑی ہے لیکن مندرجہ بالا چند مثالیں اس بات کو واضح کر دیتی ہیں کہ مفتی محمود صاحب کی دلیل بالکل بے بنیاد تھی۔اپنے اس مفروضے کی تائید میں مفتی محمود صاحب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی تحریر سے کوئی دلیل پیش کرنا چاہتے تھے لیکن دلیل پیش کی بھی تو کیا کی۔انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک ارشاد پڑھا کہ ہر نبی اور مامور کے وقت دو فرقہ ہوتے ہیں۔ایک سعید اور دوسرا شقی۔ذرا ملاحظہ کیجیے۔اس حوالے کو اس دعوے سے کیا تعلق تھا کہ ہر نبی کی آمد کے بعد لازماً ایک نئے مذہب کی بنیاد پڑتی ہے۔ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے جب کبھی کوئی نبی یا مامور مبعوث ہو تو اس کا انکار کرنے والے اور اس کو ایذا دینے والے اور اس کی مخالفت کرنے والے اگر شقی نہیں کہلا ئیں گے تو کیا نیک بخت کہلائیں گے؟ اور تو اور ایک ولی اللہ کی مخالفت بھی انسان کو شقی بنا دیتی ہے۔غیر احمدی مسلمان خود غور کر کے فیصلہ کر سکتے ہیں کہ ان کے عقیدہ کے مطابق ایک دن تو مہدی اور مسیح کی بعثت ہوتی ہے۔جو ان کی مخالفت کرے گا اور ان کا انکار کرے گا تو کیا یہ حضرات اس کو شقی نہیں سمجھیں گے تو کیا ولی اللہ کا درجہ دیں گے۔مفتی صاحب کا دعوئی کہ خود مرزائیوں کا عقیدہ ہے کہ وہ الگ ملت ہیں اس کے بعد مفتی محمود صاحب نے اپنی تقریر کو بالکل الگ پٹڑی پر چڑھا دیا۔انہوں نے یہ دعویٰ