دوسری آئینی ترمیم ۔ خصوصی کمیٹی میں مفتی محمود کی تقریر پر تبصرہ

by Other Authors

Page 184 of 222

دوسری آئینی ترمیم ۔ خصوصی کمیٹی میں مفتی محمود کی تقریر پر تبصرہ — Page 184

184 رہے ہیں وہ تو خود قادیانیوں کے روز نامہ میں شائع ہوئے تھے۔اس ضمن میں پہلے انہوں نے یہ حوالہ پیش کیا : دو سال قبل افریقہ میں تبلیغ کے نام پر جو دوسکیمیں نصرت جہاں ریز رو فنڈ اور آگے بڑھو سکیم جاری کی گئیں۔اس کی داغ بیل لندن ہی میں رکھی گئی اور مرزا ناصر احمد نے اکاؤنٹ کھلوایا۔( کارروائی صفحہ ۲۰۶۲) شائع شدہ کا رروائی میں یہ حوالہ قوسین میں درج ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ حوالے کے معین الفاظ پڑھے جا رہے ہیں۔اس مرحلہ پر ایک مرتبہ پھر یہ صورت حال سامنے آتی ہے کہ یہ تقریر جو کہ کہیں سے لکھ کر دی گئی تھی اس کے مندرجات کے بارے میں مفتی صاحب یا اس تقریر کے لکھنے والوں کو کچھ زیادہ علم نہیں تھا۔حقیقت یہ ہے کہ اس سکیم کا نام ”نصرت جہاں آگے بڑھ سکیم تھا اور یہ دو علیحدہ سکیمیں نہیں تھیں جیسا کہ مفتی محمود صاحب بیان فرمارہے تھے اور اس کے لیے جو احمدیوں نے عظیم قربانیاں دے کر فنڈ جمع کیا تھا اس کا نام ” نصرت جہاں ریزرو فنڈ“ تھا۔الفضل کے جس شمارے کا حوالہ دیا گیا تھا اس شمارے میں یہ الفاظ تو اس طرح نہیں شائع ہوئے لیکن اس سکیم کے اجراء کے بارے میں ایڈیٹوریل ضرور موجود ہے اور اس ایڈیٹوریل کے شروع میں اس سکیم کی ابتدائی کامیابیوں کا ذکر کر کے لکھا ہے:۔اس سے افریقہ کے عیسائی مشن گھبرا اُٹھے ہیں اور انہوں نے عیسائیت کی ناکامی اور اسلام کی روز افزوں ترقی پر واویلا شروع کر دیا ہے۔چنانچہ اس ضمن میں ہم روزنامہ ”جنگ“ کراچی میں اس کے نامہ نگار مقیم لندن کی مرسلہ خبر ہدیہ قارئین کر چکے ہیں۔“ پھر اس ایڈیٹوریل کے آخر میں لکھا ہے: اللہ تعالیٰ ہماری حقیر قربانیوں اور کوششوں کو قبول فرما کر اسلام کی موعودہ فتح اور غلبہ کے حق میں ان کے اعلیٰ سے اعلیٰ نتائج ظاہر فرماتا چلا جائے اور اسلام بالآ خر دنیا میں پورے طور پر غالب آ جائے۔آمین تو یہ تھی اسلام کے خلاف یہود اور عیسائیوں کی وہ سازش جس کا ذکر مفتی محمود صاحب فرما