مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 19
حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ 19 غرض یہ شرف بھی مجھے حاصل ہے کہ چند روز ( خود رض یہ شرق حضرت مسیح موعود علیہ السلام ) نے مجھے فارسی پڑھائی (گلستان سعدی) پھر آپ نے فرمایا ایک دن کہ:۔ناغہ " مجھے بہت کام ہوتا ہے نہیں چاہتا کہ تمہاری تعلیم میں نا نہ ہو۔مولوی صاحب یعنی حضرت خلیفہ امسیح الاوّل سے کہو کہ فارسی بھی پڑھا دیا کریں۔میں نے حکم جا کر سنادیا اور کتابیں لے گئی ، گلستان اور بوستان۔کہنے لگے:۔د و حکم ہے ضرور پڑا ھاؤں گا مگر میر اول تو صرف 66 ( قرآن شریف ) پڑھانے میں خوش ہے۔" میں آپ سے برابر لاہور کے آخر تک پڑھتی رہی پھر بعد وصال حضرت مسیح موعود علیہ السلام ، بعد امامت میں بھی برابر پڑھاتے رہے ، وغیرہ۔مجھے کہتے تھے ہمیشہ کہ:۔وو یہ خاص سلسلہ درس قرآن کا تمہاری وجہ سے شروع ہوا۔اس کا ثواب تم کو (یعنی سلسلہ درس خواتین ہمیشہ ملتا رہے گا۔“ اور بھی چند لڑکیاں خود میری بھاو جیں بھی دونوں شریک درس ہوگئی تھیں۔شادی کے بعد بھی جب قادیان ہوتی تو ضرور جا کر درس قرآن میں شریک ہوتی۔اور حضرت اماں جان بھی تشریف لے جاتی تھیں۔